وٹس ایپ کے کون سے فیچر آچکے ہیں اور کون سے آرہے ہیں

وٹس ایپ دنیا کی مشہور اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے۔ یہ ایپلی کیشن جنوبی ایشیا میں زیادہ شہرت رکھتی ہے کیوںکہ ان ممالک میں وٹس ایپ  کو آپس میں رابطے کے لیے ذیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ وٹس ایپ بھی بدلتی ہوی ضروریات کی بنا پر تبدیلیاں لاتا رہتا ہے تا کہ اس کے صارف اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔ پہلے وٹس ایپ میں صارفین کے لیے فیچرز کم ہوتے تھے مگر ابوقت کے ساتھ اس میں نئے سے نئے فیچر لائے جارہے ہیں ، اسی طرح وٹس ایپ نے کچھ ہی دن پہلے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں؛

  1. وٹس ایپ اوَتار؛(Whatsapp Avatar) 

وٹس ایپ میں پہلی بار اوَتارمتعارف ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹس ایپ میٹا کمپنی کے ساتھ منسلک ہے جس میں اوَتار اور تصوراتی دنیا پر کام کیا جارہا ہے اسی وجہ سے انہوں نے وٹس ایپ میں بھی  متعارف  کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس کو ابھی باضابطہ توڑ پر لایا نہیں گیا ہے اس پر ابھی کام جاری ہے۔

  1. سٹیٹس ری ایکٹ؛(whatsapp status react)

پہلے وٹس ایپ کے سٹیٹس کے رِپلائے آپشن  میں ری ایکٹ کا آپشن نہیں تھا مگر اب انسٹاگرام(instagram) کی سٹوریس

(stories) کی طرح وٹس ایپ کے سٹیٹس فیچر میں بھی ری ایکٹ کا آپشن بھی لایا جارہا ہے

  1. اَوڈیو سٹیٹس؛(Whatsapp Audio status)

وٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس فیچر میں بہتری کرتے ہوئے اَوڈیو سٹیٹس کا ایک نیا فیچر ایپلی کیشنس میں ڈالنے کا ارادہ کیا ہے جس کے بائث اب کسی بھی وائس مسج کو سٹیٹس پر اپلوڈ کرسکتے ہیں اوریہ جلد ہی وٹس ایپ میں شامل کرلیا جائے گا

  1. گروپ ممبرز کی تاریخ؛(Group History)

اگر آپ کسی وٹس ایپ گروپ کا حصہ ہیں تو اسی گروپ کے پرانے ممبرز جو کہ پچھلے 60 دن کے اندر اس گروپ کا حصہ تھے اور گروپ چھور گئے ہیں اس کی یہ ساری تفصیل متعلقہ گروپ میں اب دستیاب ہوگی۔

  1. سٹیٹس ری رپلائے میسج سائن(Status reply message sign)

اس فیچر میں میسج میں سٹیٹس کا سائن ساتھ ہوتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ جو سٹیٹس لگا ہوا ہے اس کے متعلق کسی نے کوئی ری ایکٹ یا کوئی بات کی ہے۔

  1. لیئر آف پرو ٹیکشن؛( layers of protection on WhatsApp)

اس فیچر کی بدولت وٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی(privacy) کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پرائیویسی(privacy) والے سیکشن کے لاسٹ سین(Last seen) کے ساتھ آن لائن سین کا بھی آپشن ڈال دیا ہے۔

وٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نئی سے نئی اپڈیٹس لاتا جارہا ہے جو ان کے صارفین کے لیے نہایت ہی دلچسپی کا باعث بنتا ہے اور اس سے نئے صارفین بھی اس کی طرف مائل ہوتے ہیں