5g ٹیکنالوجی کیا ہے؟ پاکستان میں 5g کب آرہا ہے؟

ٹیکنولوجی 5g کیا ہے؟ پاکستان میں  5g کب آرہا ہے؟

اس تحریر میں ہم جانیں گے کہ دراصل 5gہوتا کیا ہے؟ 5g سے کیا فائدہ ہوگا؟ 5g کی اصل بنیاد کس نے کی؟ 5g کے زریعے کسطرح ترقی کی جاسکتی ہے؟ 5g کب ارہا ہے اور 5g پاکستان میں کب آرہا ہے ؟ ان سبھی سوالات کے جوابات اس تحریر میں جانیے۔۔۔۔۔۔  

5g کی تاریخ؛

5g پر سب سے پہلے ہواوے کمپنی نے ورک کرنا شروع کیا اور ہواوے کو 5g کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ پھر اس کے مدِ مقابل کافی کمپنی نے اس پر انویسٹ کرنا شروع کردیا۔ 5g پر اب کام زور و شور سے جاری ہے۔ 5g پر ہواوے 2009 سے انوسٹ کر رہا ہے۔ سب سے پہلے ہواوے نے ہی  5g کے انفراسٹرکچر کے لیے مینوفیکچرنگ انڈسٹریز بنائیں ۔

5g کیا ہے؛

5g ایک ہائی فریقوئنسی وائرلیس نیٹورک ہے جس کی بدولت ایٹرنیٹ کی سپیڈ کافی زیادہ بڑھ جائے گی۔ 5g میں تین طرح کے بینڈ ہوتے ہیں لو رینج، مڈ رینج اور ہائی رینج بینڈ(low range, midrange and high range)   . ان میں لو رینج بینڈ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے اس سے نیٹورک کی رفتار بہت زیادہ  ہو جاتی ہے مگر اس کے لیے بہت بڑی تعداد میں اور جگہ جگہ ٹاور لگانے پڑتے ہیں۔ اسی بنیاد پر اسکی لاگت زیادہ بڑھ جاتی ہے

5g کے فوائد؛

  • 5g کے آنے سے پوری دنیا کی جدیدیت میں اضافہ ہوگا۔
  • 5g سے گیمز کھیلتے وقت خلل یعنی لیگنگ یا فریم ڈراپ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
  • 5g سے کمپیوٹرائز / روبوٹک سرجری ممکن ہوسکے گی۔
  • 5g کے زریعے سرچنگ )جواب( کا ڈیلے 0.001 seconds ہو جائے گا۔
  • 5g کی وجہ سے سگنلز کا مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا۔
  • ہولوگرافی ٹیکنولوجی بھی بہت بہتر نظر آئے گی۔

پاکستان میں 5g کب آرہا ہے؛

 پاکستان میں 5g پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن کے مطابق اگلے سال یعنی اپریل 2023 میں جاری ہوگا۔ مختلف ممالک میں 5g باضابطہ طور پر جاری ہوچکا ہے جیسا کہ چائنہ، امریکہ، جاپان، رشیہ، یورپ وغیرہ میں  5g نیٹورک مل جاتا ہے ۔ 5g کا انفراسٹرکچر مہنگا ہے اور 5g کی بہالی کے لیے جگہ جگہ انٹیناز کی ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث اس کو لگانے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے اور اسی طرح پاکستان میں بھی 5g جب لانچ ہوگا تو کچھ  شہروں میں اس کی رسائی ہو گی پورے پاکستان میں پہنچانے کے لیے کافی وقت درکار ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف بھارت میں 5g  ائرٹیل کمپنی کی جانب سے آفیشلی لانچ ہوچکا ہے۔ مگر اس کے انفراسٹرکچر کو لگانے کے لیے ابھی ائرٹیل کو کافی وقت درکار ہے۔

اس  5g ٹیکنولوجی سے پوری دنیا میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ جس طرح 3g کے بعد 4g کے آنے سے فاصلے کم ہوگئے تھے اور جو ویڈیو دیکھی نہیں جاتی تھی وہ بری آسانی سے دیکھی جاتی ہے اسی طرح  5g کے آنے سے نہ صرف ہائی سپیڈ انٹرنیٹ  ملے گا بلکہ ویڈیو کی کوالٹی بھی بہت ہی اچھی دیکھنے کو ملے گا۔  ماہرین کے مطابق  5g کے پریمیم بھی زیادہ مہنگے نہیں ہونگے بلکہ افورڈایبل یعنی خریدنے کے قابل ہونگے۔ موبائل کمپنییز بھی مستقبل کی ضرورت کی بنا پر  5g بیسڈ ڈیوائسس تیار کر رہی ہیں اور اب تو 20 سے 30 ہزار کے اندر ہی  5g موبائل مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔