میٹاورس کیا ہے؟(Metaverse)

میٹاورس(Metaverse) کیا ہے

ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت کی تیزی کے ساتھ ساتھ یہ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے اور مزید ترقی کی طرف اپنی آب و تاب کے ساتھ بڑھ رھی ہے۔ انسانی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مختلف کمپنیز کام کر رہی ہیں۔ میٹاورس، یہ نام آج کے ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ انگریزی زبان میں اس کا مطلب مجازی حقیقت (Virtual world) کے ہیں جس کا تعلق اصل دنیا سے ہٹ کر ایک نئی دنیا جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو اور اس کو اپنے طریقے سے ڈھالا جا سکتا ہو۔

میٹاورس(Metaverse) کا لفظ پہلی بار 1992 میں نیل سٹیفن(Neil Stephen) نےاپنے ناول سنَو کریش(Snow Crash) میں استعمال کیا تھا یہ ناول انسانوں کی حقیقی زندگی سے دور ہوکر ایک تصوراتی دنیا میں  حالتِ زار کو  بیان کرتا ہے

میٹاورس(Metaverse) درحقیقت ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے آنے سے انسان اپنی تصوراتی دنیا کو تجویز(formatting) یعنی اپنے گرد اس دنیا کو کھڑا کرسکتا ہے اس کواپنےمطابق ڈھال سکتا ہے  میٹاورس کی دوبڑی اقسام  ہیں

  • اے۔آر (AR)
  • وی آر(VR)

اے۔آر (AR)

اے۔آر (AR) کا مطلب آگمینٹڈ ریئلٹی ہے (Augmented Reality)، اس ٹیکنالوجی میں حقیقی دنیا(Real world)  اور تصوراتی دنیا(virtual world) کو آپس میں خلط ملط کیا جا سکتا ہے۔ اے۔آر (AR) سے مختلف چیزیں کر سکتے ہیں مثال کے طور پر اے۔آر (AR) کے گلاسز ملتے ہیں اسکی بدولت آپ کوئی ٹاسک، ٹائیم دیکھنا ،  گوگل میپس سے راستہ دیکھنا اور اگر فٹنیس ورک کر رہے ہو تو ریڈنگ یعنی وقت کا تعین وغیرہ کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام کے دوران حقیقی زندگی کے کام بھی کرسکتے ہیں مثال کے طور پر سلام دعا کرنا، گاڑی چلانا وغیرہ۔ اس ٹیکنالوجی کے لیے گوگل نے 3اپریل، 2013 کو پہلی بار گلاسز متعارف کروائے جو کہ ناکام رہے اوربہت جلد ہی انکی اہمیت ختم ہوگئی۔ مگر حالیہ وقت میں ایسے کئی گیجٹس مارکیٹ میں آ چکے ہیں اور مزید ان پر کام بھی جاری ہے

 

وی آر(VR)

وی آر(VR) کا مطلب ہے ورچوئل ریئلٹی(Virtual reality)، اس میں حقیقی دنیا کے مناظر مکمل طور پر ختم ہوجاتے ہیں اورجو تشکیل شدہ مناظر نظر آتے ہیں وہ تمام کہ تمام تخیلاتی یا تصوراتی ہوتے ہیں   ۔ پانچ سال قبل پہلی بار یہ  وی آر(VR) متعارف ہوئے تھے جو کہ اب بھی لوگوں میں مقبول ہیں۔ یہ ہیڈسیٹ کی طرح  بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ اور بھی کئی اقسام مارکیٹ میں دستیاب ہیں  وی آر(VR) گیمنگ کھیلنا، کسی بھی طرح کی ویڈیو دیکھنا ان سب کا تجربہ کرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ اِسی مقام پر ہو۔

میٹاورس پر بہت ساری کمپنیز کام کر رہی ہیں، مشہور کمپنی فیس بک نے تو اپنی کمپنی کی ری برانڈنگ کرتے ہوئے  کمپنی کا نام میٹا( Meta)رکھ دیا ہے، ۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ میٹا آنے والے کچھ سالوں بعد ایک ضروررت بن جائے گا   5جی ٹیکنالوجی میٹاورس کے لیے بہت کار آمد ہے اس پر زوروشور سے کام جاری ہے  اسی لیے5جی کے پھیلائو کو یقینی بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ میٹاورس کو کامیاب کرنے کے لیے جتنی بھی ضروریات ہیں ان کو پورا کیا جا رھا ہے تا کہ کچھ بھی مستقبل میں میٹاورس کے لیے رکاوٹ کا باعث نہ بنے۔

بعض ماہرین خدشات کا اظہار کرتے ہیں کہ میٹاورس سے انسانی زندگی متاثر ہوسکتی ہے لوگوں کا ایک دوسرے پر انحصار  ختم ہوتا چلا جائے گا یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں اگر یہ ٹیکنالوجی عروج نہ پاسکی تواسکی بڑی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہوگی۔