وہ کہتا تھا کہ تم میرا سہارا بن ہی جاؤ گی

وہ کہتا تھا کہ تم میرا سہارا بن ہی جاؤ گی
طلب کے آسماں کا اک ستارہ بن ہی جاؤ گی


وہ کہتا تھا کہ تم ہم ڈوبنے والوں پہ رو رو کر
کسی پر شور دریا کا کنارہ بن ہی جاؤ گی


وہ کہتا تھا کہ خود کو خاک کہنا چھوڑ دو اب تم
کسی دن دیکھ لینا تم شرارہ بن ہی جاؤ گی


وہ کہتا تھا کہ میں ٹوٹا تو پھر جڑنے نہ پاؤں گا
اگر تم ٹوٹ بکھریں تو دوبارہ بن ہی جاؤ گی


مجھے معلوم ہے زخمی دلوں سے پیار ہے تم کو
خفا ہو کر بھی تم میرا سہارا بن ہی جاؤ گی