دل کا موسم شاہدہ لطیف 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بارشیں بادل گھٹائیں سنسناتی یہ ہوائیں یہ پھواریں یہ مہک مٹی کے سوندھے جسم کی کتنا پیارا ہے یہ سب کچھ پڑھ رہی ہوں اس دریچے سے میں موسم کی خبر ہاں مگر یہ تو تم بھی جانتے ہو دل کا موسم اور ہے