والدین کا سعادت مند ہونا

کسی صاحب نے ایک بارمجاز سے پوچھا ۔
’’کیوں صاحب! آپ کے والدین آپ کی رندانہ بے اعتدالیوں پر کچھ اعتراض نہیں کرتے ؟‘‘
’’جی نہیں۔‘‘ مجاز بولے۔
’’کیوں...؟‘‘
’’لوگوں کی اولاد سعادت مند ہوتی ہے لیکن خوش قسمتی سے میرے والدین سعادت مند ہیں۔‘‘