اونچی ہے بہت میرے خیالات کی دنیا
اونچی ہے بہت میرے خیالات کی دنیا
جیسے کسی فن کار کے جذبات کی دنیا
الفت ہے کسی میں نہ مروت ہے کسی میں
بس دل کی تشفی ہے ملاقات کی دنیا
اے کاش کہ اس دل کو جواب ایک بھی ملتا
بڑھتی چلی جاتی ہے سوالات کی دنیا
اخلاص و محبت یہ جہاں بھول چکا ہے
دیتی ہے اشارہ ہمیں اس بات کی دنیا
سچ یہ ہے کہ یہ بات نسیمؔ آپ کی سچ ہے
بے کیف ہے ہر دن کی ہر اک رات کی دنیا