اس کا قصہ چھڑا نقابیں کھینچ

اس کا قصہ چھڑا نقابیں کھینچ
خیمۂ خواب کی طنابیں کھینچ


ہے عدو کو پڑھائی کا چسکا
وار کرنا ہے تو کتابیں کھینچ


ریک پر رینگتی ہے خاموشی
کوئی کہرام اٹھا شرابیں کھینچ


بے حسی کی سڑک سلامت ہے
چل یہ جذبات کی جرابیں کھینچ