تمہیں تم سے چرانے آ گئے ہیں
تمہیں تم سے چرانے آ گئے ہیں
محبت کو بڑھانے آ گئے ہیں
ہنسی کو قید سے آزاد کر دو
یہ دیکھو مسکرانے آ گئے ہیں
ابھی تو ہم سے ملنے تم چلے آؤ
کہ اب موسم سہانے آ گئے ہیں
غزل لکھی ہے یادوں میں تمہاری
وہی شب بھر سنانے آ گئے ہیں
گلے شکوے بہت تھے درمیاں تو
کہ اب سارے مٹانے آ گئے ہیں
غموں کا بوجھ ہے سر پر تمہارے
ابد تک ہم اٹھانے آ گئے ہیں
کئی الفاظ سینے میں دبے تھے
سبھی تم کو بتانے آ گئے ہیں
محبت کے تقاضے دشمنوں میں
یہ شیریںؔ ہم نبھانے آ گئے ہیں