تمہاری یاد سے دل بستگی سی ہوتی جاتی ہے
تمہاری یاد سے دل بستگی سی ہوتی جاتی ہے
ہماری زندگی اب زندگی سی ہوتی جاتی ہے
تمہارے روئے انور کے تصور ہی کے صدقے میں
دل غمگیں میں پیدا روشنی سی ہوتی جاتی ہے
دھڑکتا ہے دل مہجور ہر دم یاد میں اس کی
حرم کے شوق میں وارفتگی سی ہوتی جاتی ہے
فضائے مست طیبہ انبساط دل کا باعث ہے
وہاں ہر اک پہ طاری سر خوشی سی ہوتی جاتی ہے
مبارک تہنیتؔ یاد مدینہ میں یہ بیتابی
اسی تقریب میں یہ شاعری سی ہوتی جاتی ہے