تمہارے بن گزارا ہو رہا ہے
تمہارے بن گزارا ہو رہا ہے
مگر یہ دل تمہارا ہو رہا ہے
ادھر اس دل کو عادت ہو رہی ہے
ادھر ہم سے کنارا ہو رہا ہے
تجھے ہر شخص پیارا ہو رہا ہے
یہ دل کو کب گوارہ ہو رہا ہے
کہ رہ کر دور بھی تجھ سے مری جاں
خسارہ تو ہمارا ہو رہا ہے
متاع جاں تمہارا خواب تھا جو
مری آنکھوں کا تارا ہو رہا ہے