Banne Miyan Jauhar

بنے میاں جوہر

بچوں کے لیے خوبصوت نظمیں لکھیں، ’گل بوٹے‘ نام سے شعری مجموعہ شائع ہوا

Wrote interesting poems for children, published a collection called ‘Gul Bute’

بنے میاں جوہر کے تمام مواد

18 نظم (Nazm)

    دو لڑیں تیسرے کا بھلا ہو

    کھیت میں چند مرغیاں ہم سن چگ رہی تھیں خوشی خوشی اک دن اور دو مرغے ایسے نظر آئے لڑ رہے تھے جو ایک بھٹے پر اتنے میں اک تیسرا مرغا آ کے چپکے سے بھٹا لے بھاگا رہ گئے دونوں ہو کے وہ خاموش اور دونوں کو آیا اب یہ ہوش ہم نہ لڑتے تو کرتے کیوں نقصان سچ تو یہ ہے کہ ہیں بڑے نادان اب جو پچھتائے ...

    مزید پڑھیے

    سچائی

    آؤ بچو سامنے بیٹھو قصہ ایک سناؤں تم کو جنگل میں اک بھوک کا مارا لکڑی لانے گیا بیچارہ جنگل میں تھی ندی گہری گر گئی بے چارے کی کلہاڑی کیا کروں دل میں سوچ رہا تھا اتنے میں اک آدمی آیا کہنے لگا کیوں تم ہو فسردہ کچھ تو بتاؤ کیا ہے صدمہ بولا وہ میں کیا کہوں بھائی میں نے کلہاڑی اپنی ...

    مزید پڑھیے

    دوست کی پہچان

    بچو نظام الملک وزیر دانائی کی تھا تصویر اس سے ملنے کو صدہا آتے تھے ادنیٰ اعلیٰ اچھی جگہ پر بٹھلاتا اور محبت فرماتا اک بوڑھا آتا ہر دن حد سے زیادہ جس کا سن لوگوں نے اس سے پوچھا آتا کیوں ہے یہ بڈھا کرتے ہو کیوں اس کی عزت اس بڈھے کی یہ عظمت بولا ان سب سے یہ وزیر ہے اچھا تم سے یہ فقیر تم ...

    مزید پڑھیے

    لالچ کا پھل

    اک مفلس کے چار تھے بچے دال اور روٹی جو کھاتے تھے کھاتے اسی کو سمجھ کے نعمت لب پہ نہ لاتے کوئی شکایت لیکن ان میں اک لڑکا تھا اس کو نہ بھایا ایسا کھانا اک لڑکے کا دوست بنا وہ دولت مند بہت کچھ تھا وہ اس کے گھر کو آتا جاتا عمدہ عمدہ کھانے کھاتا لیکن اپنے دوست سے اس کی اک دن ہو گئی ان بن ...

    مزید پڑھیے

    غیبت نہ کرو

    اک جوان اک مرد دانا کے قریب آیا اور منت سے بولا اے حبیب وہ فلاں اک دوست ہے جو آپ کا آپ کو وہ کہتا رہتا ہے برا سن کے یہ اس مرد دانا نے کہا ایک ہی کی بھائی اس نے تو خطا کیں خطائیں تین تم نے ایک دم ہے مجھے اس سے سوا اس کا الم ایک تو یہ دوست کو دشمن کیا تم نے اس سے مجھ کو یوں بد ظن کیا دوسری ...

    مزید پڑھیے

تمام