طلسم

شاطر لوگوں نے
اس کے آتے ہی دیوار کھینچ دی
کہیں اس کا سایہ
مجھے چھو نہ لے
ایک احساس کو
زندگی ملتی ہے:
کوئی تو طلسم ہے
جو ان کے خوف کا سبب بنا