میں انتظار کروں گی شیریں احمد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میں انتظار کروں گی اس وقت کا جب کسی جنگ میں محبت جدا نہ ہوگی جب محبت کا دائرہ لا محدود ہو جائے گا جب محبت جسم کی محتاج نہیں رہے گی جب تم مجھے اپنا استعارہ بنا دو گے اور میں خود کو تمہاری تشبیہ بنا لوں گی