تیرے احساس کو خوشبو بناتے
تیرے احساس کو خوشبو بناتے
جو بس چلتا تجھے اردو بناتے
یقیناً اس سے تو بہتر ہی ہوتی
وہ اک دنیا جو میں اور تو بناتے
مٹانے کی کبھی نوبت نہ آتی
جو میرے نام کا ٹیٹو بناتے
وہ جس میں ساری دنیا ڈوب جائے
تیری فرقت میں وہ آنسو بناتے
الٰہی تا قیامت ناچنا تھا
سو میری خاک سے گھنگھرو بناتے
کسی دن تیرگی کے کینوس پر
تمہاری یاد کے جگنو بناتے