دل جلانا ہمیں بھی آتا ہے سوربھ شرما صدف 07 ستمبر 2020 شیئر کریں دل جلانا ہمیں بھی آتا ہے مسکرانا ہمیں بھی آتا ہے دیکھیے آپ باز آ جائیں یاد آنا ہمیں بھی آتا ہے چھوڑ جانے میں آپ ماہر ہیں بھول جانا ہمیں بھی آتا ہے تیغ بازی کے آپ عادی ہیں سر کٹانا ہمیں بھی آتا ہے