توجہ فرمائیے

ہمیں پل دو پل بہلا دینا
کیا مشکل ہے
دو چار کھلونے لا دینا
کیا مشکل ہے
ہم نے جو یہ بات ابو سے کہی
ابو نے کہا امی سے کہو
ہم نے جو یہ بات امی سے کہی
امی نے کہا باجی سے کہو
کھٹ سے دو نوٹ بڑھا دینا
کیا مشکل ہے
الماری بھی بنوائی ہے
اتنی بڑی میز بھی آئی ہے
لاکٹ قالین گھڑی بندے
ہر قیمتی چیز منگائی ہے
کچھ ہم کو بھی منگوا دینا
کیا مشکل ہے
اک ہاتھی کانوں والا ہے
اک بھالو کالا کالا ہے
اک ٹرین اک انجن اک موٹر
اک شیر اک شیر کی خالہ ہے
کمرے میں انہیں بکھرا دینا
کیا مشکل ہے