ترک تعلق کے بعد
اب چائے ٹھنڈی نہیں ہوگی
داڑھی اب نہیں بڑھے گی
اب قمیص کے بٹن نہیں ٹوٹیں گے
تغافل کسی کا اب نہیں ستائے گا
اب کسی کے انتظار کا غم نہیں رلائے گا
تھکن اب پیروں سے نہیں الجھے گی
فاصلے اب درمیاں نہیں آئیں گے
دل میں اب کوئی خلش نہیں ہوگی
اب دیر تک نیند آئے گی
آفس جانے کے لئے
مجھے اب بیوی جگائے گی