تارے اور تم
کچھ تارے مل کر تمہاری تصویر بناتے ہیں آسمان میں
تم ان تاروں سے ایک بار مل آؤ
روز وہ تمہارے ہونٹھ کے نیچے کا تل بنانا بھول جاتے ہیں
پھر مجھے اپنے انگلیوں کی پوروں سے وہ تل بنانا پڑتا ہے
وہ تل بناتے بناتے اکثر میں موقع دیکھ کر تمہاری زلف تمہارے دائیں کان کے پیچھے کر دیتا ہوں
پھر کسی چمکتے تارے سے بناتا ہوں تمہارے ایک کان کا جھمکا
دوسرا جھمکا میں الماری سے لینے جاتا ہوں تب تک تارے تمہاری تصویر مٹا دیتے ہیں اور میں
بس تمہارا جھمکا پکڑے پکڑے رات کو صبح سے ملوا دیتا ہوں