تعاقب

خواہش کے شکاری کتے
میرا پیچھا کر رہے ہیں
میری بو سونگھتے ہوئے
زندگی کی آخری حد تک
آ گئے ہیں
اب خوابوں کا گہرا غار بھی
مجھے بچا نہیں سکتا