سونی دل کی گلی نہ ہو جائے

سونی دل کی گلی نہ ہو جائے
دل سے اب بے دلی نہ ہو جائے


زندگی کر رہا ہوں تنگ اتنی
یار یہ خودکشی نہ ہو جائے


دوستی تو نقاب ہے اس کا
اجنبی اجنبی نہ ہو جائے


وقت اتنا بھی کر نہ دے بے بس
دودھ جم کر دہی نہ ہو جائے


اب دعا بھی اثر نہیں کرتی
بد دعا شاعری نہ ہو جائے


دھندھ کی پیروی بہت ہے یہاں
تیرگی روشنی نہ ہو جائے