معیشت

کار رائیڈ سروس اوبر نے پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنی سروس کیوں بند کی؟

  • شعبہ ادارت الف یار
1665502645.webp

مہنگائی اور بدترین معاشی حالات کے ستائے عوام کے لیے آج ایک اور بری خبر یہ آئی ہے کہ پاکستان میں کار رائیڈ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی اوبر نے پانچ بڑے شہروں میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیے

سپرٹیکس: کیا صرف امیروں پر بوجھ پڑے گا یا اسے بھی عوام ہی بھگتیں گے؟

  • فرقان احمد

نئی حکومت کیا آئی ہے، بجٹ کے بعدبھی بجٹ آرہے ہیں، مہنگائی کی ہر ہفتے نئی لہر آتی ہے اور عوام کا جینا ہر آنے والے دن میں دوبھر ہوتا جارہا ہے۔سابق خادم اعلیٰ اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وزیر خزانہ کے ہمراہ عوام کی خدمت میں چار سو چھیاسٹھ ارب روپے کا نیا ٹیکس پیش کر دیا ہے......

مزید پڑھیے

بجٹ2022-23:کیا ملک کے متوسط طبقےکو واقعی کچھ ریلیف مل سکے گا؟

  • فرقان احمد
Budget 2022 - 23

متوسط طبقے کا آدمی جو ایک لاکھ روپے ماہ وار تک کما رہا تھا اور جسے حکومت غریب سمجھ کر تیس ہزار روپے تک کی چھوٹ دے رہی تھی، کو اب یا تو 23 سے 30 فیصد کی شرح سے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہے یا پھر زندگی کی چلتی گاڑی میں سے اپنی کچھ ضروریات کو باہر۔ صرف یہی صورت نظر آتی ہے اس کی بقا کی۔

مزید پڑھیے

آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے مزید کیا اقدامات کرنا ہوں گے؟

  • محمد عامر شہزاد

بجٹ پیش کرنے کے دو دن بعد ہی وزیر خزانہ صاحب نے عوام کو پھر سے ڈرانا شروع کردیا ہے کہ وہ منی بجٹ کے لیے تیار رہیں۔ اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اور اب بجٹ میں حکومت کی طرف سے آئی ایم کی خوش نودی کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف کی طرف سے تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے لہٰذا ہوسکتا ہے کہ کئی مزید اقدامات ایسے اٹھانے پڑیں جن کاحالیہ بجٹ میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

کیا دنیا سے تیل ختم ہونے والا ہے؟ خبردار ! تیل مزید مہنگا ہونے والا ہے

  • ملک محمد شاہد

پاکستان میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ابھی ان میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ کیا تیل سستا ہوپائے گا؟ بجلی کی کمی کو شمسی توانائی (سولر انرجی) کے ذریعے پورا کرنے کے لیے گھریلو سطح پر سولر پلیٹوں کا استعمال خاصا عام ہو چکا ہے۔ کیا پیٹرول کا متبادل بھی کچھ ہوگا ؟ کیا تیل دنیا سے ختم ہونے والا ہے؟ اگر دنیا میں زیر زمین تیل (یعنی فوسل فیول) کا ذخیرہ ختم ہو گیاتو پھر توانائی کی یہ ضروریات کیسے پوری کی جائیں گی؟ آئیے ان سوالات کے جواب تلاش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

یوم تکبیر ۔۔۔ نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے!

  • سعید عباس سعید

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال مکمل، ملک بھر میں آج یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔ آج ہم دفاعی طور پر مضبوط اور ناقابل تسخیر مملکت ہیں۔ لیکن آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ معیشیت، تعلیم، صحت اور میڈیا کے محاذ پر بھی ناقابل تسخیر بننے کی ضرورت ہے۔ ذرا سوچیے! ہم کیسے وطن عزیز کو ان محاذوں پر مضبوط بناسکتے ہیں؟

مزید پڑھیے

کیا پاکستان میں ’پتہ نہیں‘ کی حکومت بننے جارہی ہے؟

  • فرقان احمد

آج کل ریاست پاکستان میں پتہ نہیں کا دور دوراں ہے۔ کون کیا کرنے جا رہا ہے، کیا کر رہا ہے، کیا ہوگا؟ کیسے ہوگا؟ کیوں ہوگا؟ کون کرے گا؟ کس نے کیا ہے؟ کیسے کیا ہے؟ کب کیا ہے؟ کس کے ساتھ مل کے کیا ہے؟ کون پیچھے ہے؟……… کچھ پتہ نہیں۔ خیر! نتیجہ اس سب کا صاف ہے۔ غیر یقینی ہے، عدم اعتماد ہے، عدم تحفظ ہے، سراسیمگی ہے اور یوں عدم استحکام ہے۔

مزید پڑھیے

شہباز شریف،آئی ایم ایف اور عمران خان:اصل فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟

  • فرقان احمد

یہ سب باتیں ہر معیشت دان کو معلوم ہیں۔ لیکن پاکستان جیسے ممالک کی معیشت میں خرابیاں ہی ایسی ہوتی ہیں کہ آئی ایم ایف جیسے سفاک ساہوکاروں کے منہ بار بار لگنا پڑتا ہے۔ سیاسی حکومتیں ہر وقت عدم استحکام کا شکار رہتی ہیں، لہٰذا معیشت کی جڑ میں موجود خرابیوں کی طرف دھیان کر ہی نہیں پاتیں۔ یوں نہ وہ خود چین سے حکومت کر پاتی ہیں اور نہ عوام چین سے جی پاتے ہیں۔ اور اس سب صورتحال میں فائدہ صرف آئی ایم ایف جیسے ادارے اٹھا رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

دنیا میں توانائی کا بحران: تیل کی قیمتیں ابھی کتنی بلند ہوں گی؟

  • محمد عامر شہزاد

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اس وقت نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اس وقت تیل کی قیمتیں بڑھنے کا سب سے بڑافیکٹر ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کا کہنا ہے کہ  ابھی یہ قیمتیں اور بڑھیں گی۔

مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2