خواتین

افغانستان میں بچیوں کی تعلیم، میاں خان کی کہانی کس طرح مغربی پراپیگنڈے کا جواب دیتی ہے؟

  • فرقان احمد
mia-khan-min.jpg.webp

حالات سے ستائے ایک باپ کی بیٹیوں کی تعلیم کے لیے اتنی محبت ایک افغانی باپ کی اس تصویر کے تو بالکل ہی خلاف ہے جو عام طور پر میڈیا میں پیش کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

کیا اسلام خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیتا ہے؟

  • محمد علی شاہ شعیب
اسلام خواتین کو اپنی زندگی سے متعلق اہم فیصلے کرنے کا حق دیتا ہے

فی زمانہ مغربی مفکرین، میڈیا اور خود ہمارے ہاں کے مغرب زدہ ذہنیت کے حامل افراد کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ بہت زور و شور سے کیا جاتا ہے کہ اسلام خدانخواستہ صرف مردوں کا دین ہے اور اس میں عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں۔ اسلام میں عورتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کہ مردوں کے ہیں ۔

مزید پڑھیے

ہندوستانی مسلم خواتین اپنی مسلم شناخت کی جنگ کیسے لڑ رہی ہیں؟

  • ڈاکٹرآمنہ تحسین
Kashmir Women

بات حجاب کی ہو یا اس سے آگے بڑھ کر اپنی مسلم شناخت کو قائم رکھنے کی۔ ہندوستان کی مسلمان عورت صدیوں سے اپنے دفاع اور شناخت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ کہیں مسلمان مرد اس کا ساتھ دے پاتے ہیں اور کہیں اسے یہ جنگ اکیلے ہی لڑنا پڑتی ہے۔ کہنے کو مسلمان ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت ہیں، لیکن دن بہ دن کمزور ہوتی معیشت، ہندوتوا کے تابڑ توڑ حملوں کو سہتی مسلم معاشرت اور گزشتہ دو صدیوں سے نفرت کا نشانہ بننے والی قومیت سے تعلق رکھتے ہوئے اپنا دفاع کرنا کس قدر مشکل ہے ، یہ اس گرداب میں پھنسی خواتین ہی جانتی ہیں۔

مزید پڑھیے

اپنے لباس کے حق کے لیے خواتین کہاں کہاں لڑ رہی ہیں؟

  • فرقان احمد

پچھلے سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں جرمنی کی جمناسٹک کی خواتین نے یہی سوال اٹھاتے ہوئے پورے کپڑے پہن کر جمناسٹک کھیلی۔ ان کا ساتھ تو ان کے ملک کی فیڈریشن نے دے دیا لیکن جب اسی قسم کا احتجاج نوروے کی بیچ ہینڈ بال کی ٹیم کی کھلاڑیوں نے کیا تو انہیں جرمانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے

ایک اچھی ساس اور محبت کرنے والا شوہر: کیا کامیاب ڈاکٹر بننے کا بس یہی آسان سا فارمولا ہے؟

  • قدسیہ جمالی

دانت نکالنے کے لیے توانائی کی ضرورت نہیں ہوتی اس کے لیے تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے یہ جاننے کے لیے کہ طاقت کہاں سے لگائی جائے۔ اس علاج کے لیے علم اور ہاتھ کی مہارت اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ، مرد ہونا لازمی نہیں۔ مگر پھر بھی اکثر خاتون ڈاکٹر کو مرد ڈاکٹراور مریض کی طرف سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے خواتین ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے