دلاری
گو کہ بچپن سے وہ اس گھر میں رہی اور پلی، مگر سولوہیں ستروہیں برس میں تھی کہ آخر کار لونڈی بھاگ گئی۔ اس کے ماں باپ کا پتہ نہیں تھا۔ اس کی ساری دنیا یہی گھر تھا اور اس کے گھر والے۔ شیخ ناظم علی صاحب خوشحال آدمی تھے گھرانے میں ماشاء اللہ کئی بیٹے اور بیٹیاں بھی تھیں۔ بیگم صاحبہ بھی ...