افسانہ

رکی ہوئی گھڑی

گھڑی کی سوئیاں دو بج کر تیرا منٹ اور دو سکنڈ پر دائمی طور پر رک گئی ہیں۔میں بینچ پر بیٹھا شیڈ سے لٹکتے بیضوی ڈائل کو سمجھنے کی کوشش کرہا ہوں جس کے رومن ہندسے دھندلے پڑ گئے ہیں اور اس کے نچلے حصے پر مکڑی نے جالا بن رکھاہے ۔ میں سوچ رہا ہوں، یہ گھڑی جانے کب سے رکی پڑی ہے جب کہ میں ...

مزید پڑھیے

مرے ہوئے آدمی کی لالٹین

ہر کوئی چننے پر مجبور تھا مگر وہ کون تھا جو دہشت کا انتخاب کرتا؟ جیمس ہلمن (خواب اور پاتال) وہ اپنا گاؤں جا رہا تھا۔ اسے ٹرین میں اچھی سیٹ ملی تھی جس کے لئے اسے قلی کو دس روپئے الگ سے دینے پڑے تھے۔ اس کے اورکھڑکی کے بیچ صرف ایک آدمی حائل تھا مگر وہ آسانی سے باہر بھاگتے مناظر کا لطف ...

مزید پڑھیے

جانور

میرا بچہ صرف دو برس کا تھا جب میں اس کے لئے مرغی کے دو چوزے خرید کر لائی۔ مشین کے یہ دونوں بچے بہت بدنصیب ثابت ہوئے۔ پہلا تو اسی دن مر گیا۔ دوسرا اس واقعے کے سات دن بعد بالکنی کے جنگلے سے باہر نکل کر دیوار کے کارنس پر ٹہل رہا تھا جب ایک چیل اسے پنجے میں دبا کر لے گئی۔ وہ تین برس کا ...

مزید پڑھیے

چور دمِسکو

چور دمِسکو سورج نکلنے سے پہلے گھر لوٹ آیا تھا۔ اس کی رات بیکار گئی تھی ۔ اس شہر کوہو کیا گیا ہے کہ یہ دن بدن لوہے کے پیچھے چھپتا جا رہا ہے؟اور پولس کو ہر ناکے پر وہی کیوں مل جاتا ہے؟ ’تم وہی ہو نا، چوردمِسکو جس کا اپنا گھر بار نہیں ہے؟‘ڈیوٹی کانسٹبل دیو دت اسے ہمیشہ اندھیرے میں ...

مزید پڑھیے

نل کی پیاس

یہ چھ فیٹ کشادہ ایک گلی ہے، بالکل پختہ، جس میں داخل ہوتے ہی ایک ٹیوب ویل سے ٹکرانا پڑتا ہے جو اب کام نہیں کرتا۔یہ گلی سرخ پرچم کا ایک ناقابلِ شکست گڑھ ہے۔الیکشن کے دنوں میں یا پارٹی کی برسی کے موقعے پر یا کسی بڑے نیتا کی آمد پر اکثر اس پر ایک سرخ جھنڈا لہرا دیا جاتا ہے جو اپنی ...

مزید پڑھیے

نادر سِکّوں کا بکس

میں ایک لمبے عرصے سے اس کی تلاش میں تھا۔ میں اپنا زیادہ وقت ایک گھاٹ سے دوسرے گھاٹ تک پیدل طئے کرنے میں بتاتا۔ میرے کچھ دوست لانچ پر سوار جس کی چمنی سے دھواں نکل نکل کر ہو میں منتثر ہوتا رہتا ہمیشہ دوسرے کنارے کی طرف جا رہے ہوتے ۔ میں انھیں دور سے ہاتھ ہلا کر الوداع کہتا اور وہ ...

مزید پڑھیے

ٹرمینس لین

(۱) اس ٹرمینس لین میں ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ خوش آمدید! اب آپ آخری سانس تک ہمارے مہمان ہوں گے۔ ایک خاص مہمان جسے ہم دھیرے دھیرے اس کے آخری لمحے کے لئے تیار کریں گے۔ اگر آپ واپس جانا چاہیں تو اس کی آپ کو اجازت ہے۔ صرف میں اتنا بتا دوں زندگی کے اس آخری نہج سے آج تک کسی نے واپس جانے ...

مزید پڑھیے

دروازہ

وہ میرے بہت ہی برے دن تھے۔ میری پانچ برس کی نوکری چلی گئی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ آئندہ کئی ماہ تک مجھے کوئی نوکری نہیں ملنے والی، بلکہ اب شاید ہی کوئی ڈھنگ کی نوکری مجھے ملے۔میرے پاس ایک برائے نام پیشہ ورانہ تعلیم تھی جس کے دعوےٰ دار دن بدن بڑھتے جا رہے تھے۔ اور ہنر کے نام ...

مزید پڑھیے

ڈھاک بن

جھرنا ہیمبرم کی آنکھوں میں سیلن بہت آسانی سے اترتی تھی۔ اتنی آسانی سے کہ صبح نیند سے جاگ کر دونوں پپوٹوں کو الگ کرنے کے لیے اسے انگلیوں کا اچھا خاصا زور لگانا پڑتا۔ آج تو اس کی داہنی آنکھ آدھی ہی کھل پائی تھی اور اسی حالت میں وہ اِدھر اْدھر گھوم رہی تھی، صبح کے کام کاج کررہی تھی، ...

مزید پڑھیے

لال چیونٹیاں

’’ ایسا نہیں ہے کہ خدا کی ذات میں میرا یقین نہیں ہے۔ میں تو صرف بہت ہی احترام کے ساتھ ان کا دیا ہوا ٹکٹ انھیں واپس لوٹا رہا ہوں۔‘‘ آئیوان کارامازوو (دوستوئفسکی کے ناول کا ایک کرادار) محرابوں والا دقیانوسی پل سنسان پڑا تھا۔ اس پر آخری ٹرین کو گذرے آدھا گھنٹہ سے زیادہ ہو چکا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 29 سے 233