نگوڑی
وہ بوڑھی عورت ایک ایک سے پوچھتی پھرتی تھی’’بابو !مجسٹریٹ صاحب کا گھر کون سا ہے،، مگر اس وسیع و عریض کالونی میں اس کی بات سننے والا کوئی نہ تھا۔ کشادہ لیکن شکستہ سڑک کے دونوں اطراف جدید ماڈل کے مکانات یہاں سے وہاں تک کھڑے تھے ۔ہر مکان کے گرد چہار دیواری تھی اور سامنے لوہے کا گیٹ ...