افسانہ

ایک تھی جولی

شہر میں سرکس لگ چکا تھا، رنگ برنگی کرسیاں پنڈال کے چاروں طرف سجی تھیں۔ کچھ تماشائی سرکس کے اندر جالیوں سے چمٹے ہوئے رِنگ میں موجود لوگوں کو پریکٹس کرتے دیکھ رہے تھے ۔ پنڈال میں ہنگامہ مچا تھا اور مائک والا بابو، بار بار مجمعے کو کرسیوں پر بیٹھنے کے لیے کہتا۔اتنے میں بڑے بڑے ...

مزید پڑھیے

محدب شیشہ

زکوۃ کا مہینہ تھا۔ قصبے کی مسجد میں مولوی صاحب جمعہ کاوعظ کررہے تھے۔ ’’یتیم، مسکین اور بیوائیں عرش کا سہارا ہیں۔ ان کے سر پر ہاتھ دھرو۔ اپنی کمائی میں سے ان کو حصہ دو۔۔۔‘‘ سامنے نمازیوں کی قطاریں خاموشی میں غرق تھیں۔ کچھ دیوار یا کھمبے کے سہارے اونگھتے ہوئے، کچھ پنکھے کی ...

مزید پڑھیے

گورکن

’’یامولا! کسی کو بے موت ہی مارڈال۔‘‘ اللہ بخش نے منہ آسمان کی طرف اٹھا کر کہا۔ اور لمبی سیدھی سڑک کو مایوسی سے دیکھنے لگا۔ جس پر کوئی آدمی نظر نہ آتا۔ دور بس سٹاپ پر دو چار آدمی کھڑے تھے۔ کھمبے کے نیچے پان سگریٹ والا اکڑوں بیٹھا تھا۔ لیکن اس سے پچھلے موڑ سے کوئی سائیکل سوار نہ ...

مزید پڑھیے

بسم اللہ کا گنبد

ایک رات میں سب کچھ بدل گیا تھا۔ اس کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے تکیے پرسررکھے رکھے ہی کھڑکی کی طرف دیکھا۔ کھڑکی میں سے جتنا آسمان نظر آرہا تھا وہ کچھ فاختئی فاختئی سا ہورہا تھا۔ چڑیوں کی آوازیں نہیں آرہی تھیں۔ ایک کوّ ے کی آواز آئی تھی۔ بس ایک آواز، اور وہ بھی ایسے جیسے اس نے غلطی سے ...

مزید پڑھیے

بارہ ماہ

مظہر الاسلام واہ دا اے سیویاں دا گاہ اے اللہ بادشاہ اے چوربجھے ویندے نیں کاغذاں دی بیڑی اے حافظ کعبے ویندے نیں کبوتر ملاح اے آکھاں گا ایمان نال حلوے دی کھبن اے کہانی سنو دھیان نال یہ میری کہانی کا مڈھ ہے۔ جو اسی چیتر کے مہینے سے شروع ہوتی ہے۔ پھولوں کے رنگ گوہڑے ہورہے ہیں۔ گیلی ...

مزید پڑھیے

برا خاوند

اکثر عورتیں شکایت کرتی ہیں کہ خاوند برا ہے، یہ وہ سچ کہتی ہیں، لیکن میں ان کو اس طرف متوجہ کرتی ہوں کہ پہلے وہ یہ تو دیکھیں کہ وہ بھی، بُرائی کے مادۂ حسد، غصہ، خود غرضی، خود بینی سے پاک ہیں یا نہیں۔ انسان کو شک اور شبہ مکدر نہیں کرتا جو جیسا ہوتا ہے، وہ دوسروں کو بھی ویسا ہی دیکھتا ...

مزید پڑھیے

وہ کون تھی؟

جس زمانے کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ اس وقت میری عمر نودس سال سے زیادہ نہیں تھی۔ آج کوچہ۔۔۔ کے آخری گوشے میں ایک شاندار حویلی نظر آرہی ہے۔ مگر اس زمانے میں اس جگہ ایک دومنزلہ مکان کھڑا تھا جو ابا جی ہی کی ملکیت میں تھا۔ اور ہمارے مکان کے بالکل قریب تھا۔ یہ مکان عموماً خالی پڑا رہتا ...

مزید پڑھیے

فاصلے

رحمت خاں خاصا طویل تھا۔ دور دور تک پرانے مکانوں کی دو رویہ قطاریں پھیلی ہوئی تھیں، آخر میں جہاں آنے جانے والوں کے لیے راستہ بند کرنے کی خاطر ایک دیوار کھڑی کی گئی تھی۔ آمنے سامنے پانچ دکانیں اس کوچے میں رہنے والوں کی ضرورتیں پوری کر رہی تھیں۔ ان دکانوں سے کچھ دور، دیوار کے ساتھ ...

مزید پڑھیے

گونگی محبت

وہ دونوں جوان تھیں اور ظاہر ہے کہ جوانی کی بہار آفرینی ہر نسوانی پیکر کے خدوخال میں ایک خاص شگفتگی اور ایک خاص دلآویزی پیدا کردیتی ہے۔۔۔ چنانچہ وہ دونوں حسین بھی تھیں۔ دونوں کے قد بھی قریباً قریباً یکساں تھے۔ دونوں کی عمروں میں بھی کوئی خاص فرق نہ تھا۔ ایک کی عمر سولہ سال کے ...

مزید پڑھیے

قیدی کی سرگزشت

بدنصیب قیدی جیل خانےکی تنگ و تاریک کوٹھڑی میں سرجھکائے بیٹھا تھا۔ چند گھنٹے پیشتر وہ آزادتھا۔ دنیا کی تمام راحتیں اسے حاصل تھیں۔ اس کا ہر مقصد تکمیل کی مسرت سےہمکنار تھا۔ اور ہر ایک آزاد کامیابی کی نشاط انگیزیو ں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، زندگی کے روشن و مصفّا راستے پر رواں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 129 سے 233