علام اور بیٹا
میں جانتا ہوں، پہلے بھی جانتا تھا کہ ایک عمر کو پہنچ کرعام آدمی کئی ہزار، یا شاید کئی لاکھ باتیں روزانہ بھولنے لگتا ہے لیکن کئی برس تک اس کو پتا نہیں چلتا کہ اس کے حافظے سے کچھ غائب ہو رہا ہے۔ اس کی یادوں کا ذخیرہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں سے ہزاروں یا لاکھوں چیزوں کا لگاتار گم ہوتے ...