افسانہ

لا ’’شے ‘‘

سفید پرندہ نما فضا میں معلق تها۔۔۔ نہ دن تها نہ رات تهی وقت یوں کہ جیسے رک سا گیا تها ۔۔۔ پرندہ اس اجنبی بو کو سونگھ رہا تها ۔۔۔اور مسلسل پر پھڑپھڑا رہا تها ۔۔۔ میں وہاں تها ۔۔۔آئینہ بهی وہیں تها ۔۔۔لیکن یہ کیا ؟؟ میں آئینے میں نہیں تها !!! کچھ سہمے ان دیکھے سایوں کا احساس مجھے ہو ...

مزید پڑھیے

اماوس نگری

میں کس زمانے کا آدمی ہوں اور کب سے ہوں بتانا مشکل ہے ۔۔۔مگر کتاب - وقت میں درج کہانی کے صفحے پلٹوں تو لفظ بتاتے ہیں کہ میں اس بستی میں نیا تھااور وہاں سورج نکلنے کا انتظار کئی برسوں سے امید کے کھونٹے سا بندھا سسک رہا تھا -خوف ناک اندھیرا روشنی کو نگل کر راج کر رہا تھا - اذہان، اوہام ...

مزید پڑھیے

سوار

He would not stay for me; and who can wonder? He would not stay for me to stand and gaze. I shook his hand and tore my heart asunder And went with half my life about my ways. - A. E. Housman چراغ کی روشنی مدھم تھی، یایوں کہیں کہ زرد اور دودی تھی۔ اس لفظ کو لکھ کر میں ذرا مسکرایا ہوں۔ یہ مصطلحات طب میں سے ہے اور مجھے اس کے معنی جانے ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے۔ اشرف ...

مزید پڑھیے

غالب افسانہ

گفتن سخن از پایۂ غالب نہ ز ہوش است امروز کہ مستم خبرے خواہم ازو داد (میرزا غالب، دیوان غزلیات فارسی) میں نسلاً راجپوت اور مولداً نظام آباد، ضلع اعظم گڑھ کا ہوں۔ اعلیٰ حضرت مہابلی خلد آشیانی کے وقتوں میں بلیا اور اس کے اطراف کے بھومی ہاروں نے کچھ شورش کی تو ان کی سرکوبی کے لیے ...

مزید پڑھیے

ان صحبتوں میں آخر۔۔۔

ان صحبتوں میں آخر جانیں ہی جاتیاں ہیں نے عشق کو ہے صرفہ نے حسن کو محابا (میر، دیوان اول) گھر سے نکلے آج لبیبہ خانم کو پانچواں ہفتہ تھا۔ اس کے گھرانے کے لیے خانہ بدری کا یہ پہلا موقع نہ تھا۔ اس کے دادا افراہیم جودت بیگووچ نے صدی کے آغاز میں بلقان کو چھوڑ کرارمن کے شہر نخجوان میں ...

مزید پڑھیے

ماں/مرتبان

’’وہ ہینگ ملاپیڑا تھی۔اس کے ریزے ریزے میں سیاہ ہینگ گندھی ہوئی تھی۔مجھے اس کے ہاتھوں،پاؤں،گردن اور منہ وغیرہ سے جدا جدا قسم اور شدت کی بو آتی تھی مگر ہر بو میرے لیے ناقابلِ برداشت تھی۔رفتہ رفتہ میرے ذہن میں عجیب وسوسے پیدا ہونے لگے۔ تھریڈنگ کے تیسرے چوتھے دن اگنے والے بھوؤں ...

مزید پڑھیے

شناخت

بوباسائیں نے پیتل کی بالٹی دونوں گھٹنوں کے بیچ دبائی اور قرآت کے ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر کجری کا دودھ دوہنا شروع کیا۔ شرر شرر۔۔۔ بھرپور دھار بالٹی سے ٹکرائی اور دیکھتے ہی دیکھتے بالٹی بھرنے لگی۔ چھلکتی بالٹی لے کر وہ خوشی خوشی اوسارے تک آئے۔ آگے لکشمن ریکھا ...

مزید پڑھیے

عام سا ایک دن

’’ناشتہ لگادیا ہے بھیا، آجائیے۔‘‘ بوانے آواز لگائی۔ رفیع کچھ کھسیانا سا ہوکر اٹھ کھڑا ہوا۔ رمضان چل رہے تھے۔ دن بھر کسی بکری کی طرح پان تمباکو کی جگالی کرنے والی نجبن بوا تیسوں روزے رکھتی تھیں اور روزہ خور گھر والوں کے لیے دسترخوان چنتی رہتی تھیں۔ میز پر سادی چپاتیاں، ...

مزید پڑھیے

پائل

کچے ریشم کی کریم کلر چادر سے ڈھکا اور ڈنلپ کے گدوں سے آراستہ بیڈروم انتہائی آرام دہ تھا۔ پھر بھی نیند کنول کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ اس نے برابر لگی شیلف سے ایک کتاب اٹھائی اور اس کی ورق گردانی کرنے لگا۔ اس میں بھی دل نہیں لگا تو اس نے ہاتھ بڑھاکر پیتل کا بڑا سا منقش لیمپ آف کیا ...

مزید پڑھیے

کاغذ کا رشتہ

باہر اوسارے میں کوئی اونچی اونچی آوازوں میں بول رہا تھا۔ شاید بڑکو، چھوٹے اور ابا سب اکٹھے مل کر بول رہے تھے۔ ’’کاہے سب جنی سبیرے سبیرے ہلا کرت جات ہیں۔‘‘ اماں نے اعتراض سے زیادہ تجسس کا اظہار کیا اور چولہا پھونکتے پھونکتے اٹھ کھڑی ہوئیں۔ میلے دوپٹے سے ماتھے پر آئی پسینے کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 230