اسپورٹس کارنر : اکتیس دسمبر

سپورٹس کارنر خبرنامہ، سال2021 کا آخری دن

انڈر 19 ایشیا  کپ  کے سیمی فائنلز

سیمی فائنلز میں سری لنکا نے پاکستان کو 25 رنز سے اور انڈیا نے بنگلہ دیش کو 103 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فائنل آج  پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس  بجے دُبئی میں کھیلا جائے گا انڈیا اور سری لنکا کے مابین۔۔۔

پاکستان انڈر 19 کے بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی، باؤلرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور ایک آسان ٹارگٹ 148 رنز کا پچاس اوورز میں پورا نہ کر سکے۔پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو پچیس پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکن آف سپنر میتھیو کی شاندار باؤلنگ ۔ انھوں نے دس اوورز میں 14 رنز دے کر چار  پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کئے اور میچ کے مین آف دی میچ بنے۔

دوسری طرف انڈیا نے  بنگلہ دیش کے خلاف،  شیخ رشید کے نا قابلِ  شکست 82  رنز کی بدولت 243 رنز کا  ٹوٹل کھڑا کیا ، جسے بنگلہ دیش کے کھلاڑی طور عبور نہ کر سکے ، اور ان کی پوری ٹیم فقط 140 ہی رنز بنا سکی ۔

 

سنچورین ٹیسٹ ساؤتھ افریقہ  بمقابلہ انڈیا:

سنچورین میں پہلی بار انڈیا کی جیت ہوئی ،  اور یوں بھارت نے اپنے سال کا اختتام بڑی جیت کے ساتھ کیا۔

انڈیا نے سنچورین ٹیسٹ 113 رنز سے جیت کر دورہ ساؤتھ افریقہ کا کامیابی سے آغاز کر دیا۔

ساؤتھ افریقہ جسے آخری دن 211 مزید  رنز بنانے تھے اس ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لئے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں، اُس کی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد شامی نے حاصل  کیں  میچ میں 8 وکٹیں،  لیکن مین آف دی میچ رہے کے ایل راہول جنہوں نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری سکور کی۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جانا ہے جہاں انڈیا کی ٹیم پہلے بھی 2 ٹیسٹ میچ جیت چُکی ہے اور یہ میدان انڈیا کے لئے پہلے بھی خوش قسمت میدان رہا ہے۔

 

کوئینٹن ڈی کاک کی ریٹائرمنٹ:

سنچورین ٹیسٹ کی ہار کے بعد سابقہ ساؤتھ افریقن کپتان کوئینٹن ڈی کاک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وجہ بتائی  اپنی فیملی کو ٹائم نہ دے پانا۔

کوئینٹن ڈی کاک کا ٹیسٹ کیرئیر 54 ٹیسٹ میچز  تک محدود رہا ۔ اُنہوں نے 54 ٹیسٹ میچز  کی 91 اننگز میں 3300 رنز بنائے  اڑتیس اعشاریہ آٹھ دو  کی ایوریج کے ساتھ، جس میں 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

 

ایشز سیریز سڈنی ٹیسٹ :

5 جنوری سے سڈنی میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ سے مسلسل بُری خبریں آ رہی ہیں۔

آسٹریلین مڈل آرڈر بلے باز ٹریوس ہیڈ بھی کوویڈ پازیٹیو ہو کر چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اُن کی جگہ لینے کے لئے مچل مارش اور دو  دیگر  کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے میچ ریفری ڈیوڈ بون  کا بھی کوویڈ ٹیسٹ کا نتیجہ  مثبت  آیا تھا ،  جن کی جگہ اب دوسرے میچ ریفری لیں گے۔

 

انگلش پریمئیر لیگ:

رات کھیلے گئے انگلش پریمئیر لیگ سال 2021 کے آخری میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلی کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر سال کا اختتام شاندار طریقے سے کیا، تیسرا اور آخری گول سُپر سٹار رونالڈو نے کیا۔

یہ رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے 132 واں گول تھا اور وہ  مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے آل ٹائم گول سکورنگ لِسٹ میں اب چودھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

انگلش پریمئیر لیگ میں نئے سال کی دھواں دار شروعات ہونے جا رہی ہے۔ کل مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے میچ سے، باقی کی تفصیلات کل۔

مانچسٹر سٹی کے پُرتگالی دفاعی کھلاڑی ، کنسیلو پر چوروں نے اُن کے گھر میں گُھس کر حملہ کیا اور چوری بھی کی، کنسیلو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔  وہ اس حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوانات