شاعری محمد احمد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں رات خوشبو کا ترجمہ کرکے میں نے قرطاس ساز پر رکھا صبح دم چہچہاتی چڑیا نے مجھ سے آ کر کہا یہ نغمہ ہے میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں چار سو تتلیاں پریشاں ہیں اور دریچے سے جھانکتا اندر لہلہاتا گلاب تنہا ہے