سچے موتی

بازار میں
نقلی موتیوں کی بہتات ہے
تو کیا ہوا


تم سچے موتیوں کا
بھاؤ نہ گراؤ
کسی کے آنسوؤں کا
مذاق نہ اڑاؤ
خواہ وہ
خیر جانے دو


کون جانے
کب کوئی
سچ مچ رو رہا ہو