کھوٹے سکے

کہتے ہیں
کھوٹے سکے بازار میں ہمیشہ نہیں چلتے
ہم دیکھتے ہیں
کھوٹے سکے
ہمیشہ بازار میں چلتے رہتے ہیں
کھوٹے سکوں کے لئے
ہمیشگی کی تعریف
شاید مختلف ہے