روح کا چہرہ کتابی ہوگا

روح کا چہرہ کتابی ہوگا
جسم کا رنگ عنابی ہوگا


شربتی رنگ سے لکھو آنکھیں
اور احساس شرابی ہوگا


چشم پیمانہ سے ٹپکا آنسو
کوئی بے چارہ ثوابی ہوگا