روشنی کا غلام

میرا سایہ
میرے قد سے بڑا ہے
لیکن جب
روشنی کا زاویہ بدلے گا
سایہ چھوٹا ہو جائے گا
میرا سایہ
روشنی کا غلام ہے