رنگ ہے روشنی ہے مورت ہے
رنگ ہے روشنی ہے مورت ہے
تو مرے خواب کی حقیقت ہے
بھول جاؤں تو میں تڑپتی ہوں
یاد رکھنے میں ہی سہولت ہے
پھول ہیں رنگ ہیں بہاریں ہیں
زندگی کتنی خوب صورت ہے
مت بنا کوئی بھی بہانہ تو
جانے والے تجھے اجازت ہے
سلسلہ خوشبوؤں سے رکھتی ہوں
مجھ کو اک پھول سے محبت ہے