رات کے بعد سحر دیکھیں گے
رات کے بعد سحر دیکھیں گے
ہم دعاؤں کا اثر دیکھیں گے
کیسے ہر حال میں خوش رہتا ہے
ہم بھی اس کا یہ ہنر دیکھیں گے
چھاؤں دیتا ہے سبھی کو اب تک
آؤ وہ بوڑھا شجر دیکھیں گے
حال پر سب نے جو چھوڑا ہے مجھے
کیسے ہوتی ہے گزر دیکھیں گے
کرکے آغازؔ سفر کا تنہا
کیسے کٹتا ہے سفر دیکھیں گے