جھوٹ کی پوشاک پر پیوند کاری کب تلک
جھوٹ کی پوشاک پر پیوند کاری کب تلک ہم سے آخر یہ بتاؤ ہوشیاری کب تلک صاحب کشکول کچھ عزت کی روزی کر تلاش یوں اکٹھا تو کرے گا ریز گاری کب تلک راز میں نے تم کو اپنا دے دیا کچھ سوچ کر دیکھنا ہے رکھ سکو گے رازداری کب تلک عجز کی تاکید کرتے ہو بہت تقریر میں یہ بتاؤ ظالموں سے انکساری کب ...