جا لڑی یار سے ہماری آنکھ
جا لڑی یار سے ہماری آنکھ دیکھو کر بیٹھی فوجداری آنکھ شوخیاں بھول جائے آہوئے چیں دیکھ پائے اگر تمہاری آنکھ لاکھ انکار مے کشی سے کرو کہیں چھپتی بھی ہے خماری آنکھ ہووے گا رنج یا خوشی ہوگی کیوں پھڑکنے لگی ہماری آنکھ جانب در نگاہ حسرت ہے کس کی کرتی ہے انتظاری آنکھ کر کے اقرار ہو ...