قومی زبان

سلگ رہا ہے کوئی شخص کیوں عبث مجھ میں

سلگ رہا ہے کوئی شخص کیوں عبث مجھ میں بجھے گا کیسے ابھی شعلۂ نفس مجھ میں عجیب درد سا جاگا ہے بائیں پسلی میں عجب شرار‌ طلب سا ہے پیش و پس مجھ میں میں شاخ شاخ سے لپٹوں شجر شجر چوموں پنپ رہی ہے عجب لذت ہوس مجھ میں نہ کوئی نقش یقیں ہے نہ کوئی عکس گماں دھواں دھواں ہے ابھی سے نیا برس ...

مزید پڑھیے

بلندیوں کے دھندلکے میں تھا خدا سا لگا

بلندیوں کے دھندلکے میں تھا خدا سا لگا جو میں قریب سے گزرا تو وہ شناسا لگا نہ کوئی جسم تھا اس کا نہ کوئی چہرہ مگر جہت جہت سے ابھرتی ہوئی صدا سا لگا عقب میں چھوڑتا آیا شکستگی کا غبار کہ سنگ میل بھی مجھ کو اک آئنہ سا لگا بہت نشیب و فراز اس کے طے کیے میں نے وہ سر سے پاؤں تلک ایک ...

مزید پڑھیے

بنائے ارض و فلک حرف ابتدا ہوں میں

بنائے ارض و فلک حرف ابتدا ہوں میں بکھر گیا تو سمجھ لو کہ انتہا ہوں میں یوں ہی سلگتے رہو آگ کی قبا ہوں میں تمہیں بچاؤں‌ گا کیا خود سلگ رہا ہوں میں اٹھائے پھرتا ہوں بے شخصیت بدن اپنا اور اپنے گمشدہ چہرے کو ڈھونڈھتا ہوں میں یہ کہر کہر سے چہرے دھواں دھواں آواز تمہارے شہر میں شاید ...

مزید پڑھیے

اپنے ہونے کا اک اک پل تجربہ کرتے رہے

اپنے ہونے کا اک اک پل تجربہ کرتے رہے نوک نیزہ پر بھی ہم رقص انا کرتے رہے اک مسلسل جنگ تھی خود سے کہ ہم زندہ ہیں آج زندگی ہم تیرا حق یوں بھی ادا کرتے رہے ہاتھ میں پتھر نہ تھا چہرے پہ وحشت بھی نہ تھی پھر وہ کیا تھا جس پہ ہم یوں قہقہہ کرتے رہے کچھ نہ کچھ تو پیش منظر میں بھی شاید تھا ...

مزید پڑھیے

عجیب شخص ہے دھرتی پہ آسمان سا ہے

عجیب شخص ہے دھرتی پہ آسمان سا ہے خدا مقام نہیں پھر بھی لا مکان سا ہے اگے جو صبح کا سورج تو اک مشین ہے وہ ڈھلے جو شام تو پھر جسم کی تکان سا ہے سکوت دشت تمنا ہے اس کو جائے پناہ نواح عارض و گیسو میں بے نشان سا ہے برہنہ رہتا ہے شمشیر بے اماں کی طرح ہر ایک شخص یہاں اس سے بد گمان سا ...

مزید پڑھیے

خوش شناسی کا صلہ کرب کا صحرا ہوں میں

خوش شناسی کا صلہ کرب کا صحرا ہوں میں کون پہچانے کہ اک دشت تمنا ہوں میں سرد پانی کی زباں چاٹتی رہتی ہے مجھے کہر میں ڈوبا ہوا کوئی جزیرہ ہوں میں اپنی ویران سی آنکھوں کو سجا لو مجھ سے پھر نہ ہاتھ آؤں گا اڑتا ہوں سپنا ہوں میں بھول جاؤ گے مجھے تم بھی سحر ہونے تک آخر شب کا کوئی ٹوٹتا ...

مزید پڑھیے

حسین خواب نہ دے اب یقین سادہ دے

حسین خواب نہ دے اب یقین سادہ دے مرے وجود کو یا رب نیا لبادہ دے غم حیات کو پھیلا دے آسمانوں تک دل تباہ کو وسعت بھی کچھ زیادہ دے مجھے قرار نہ دے تو پس غبار نفس میں شہ سوار ہوں میدان بھی کشادہ دے نہ چھین مجھ سے مرا ذوق خود نوردی بھی مرے قدم کو بھی منزل نہ دے ارادہ دے مرے رفیقوں کو ...

مزید پڑھیے

لفظوں میں اک نئے سفر کا کرتا ہے آغاز بدن

لفظوں میں اک نئے سفر کا کرتا ہے آغاز بدن نقطہ نقطہ پھیل کے مجھ کو دیتا ہے آواز بدن ہر پل ٹوٹ بکھرنا خدشہ ٹھیس لگے تو کانپ اٹھتا ہے شیشہ شیشہ روپ لیے ہے پتھر کا دم ساز بدن اڑتا بادل ڈھلتی چھایا اک اک پل میں سو سو کایا اڑتے روز و شب سے آگے کرتا ہے پرواز بدن انجانی ان دیکھی صدائیں ...

مزید پڑھیے

ایک نظم

شب کے پھاٹک سے پرے میں نے چرائے بوسے جو تیرے زانو کی رحل پہ ٹھٹکے دھان کے خیمے میں اک تو تھا یا پانی کا لگاتار خروش آخری بار جوانی کی کتاب دختر رز نے کھولی

مزید پڑھیے

عجب کیا حوصلے اے دل ہمارے ٹوٹ جاتے ہیں

عجب کیا حوصلے اے دل ہمارے ٹوٹ جاتے ہیں عتاب گردش دوراں سے تارے ٹوٹ جاتے ہیں ہوئی ہیں ریزہ ریزہ خود چٹانیں ہم سے ٹکرا کے مگر ہم دیکھ کر آنسو تمہارے ٹوٹ جاتے ہیں میں چاہوں مسکرانا تو چھلک جاتے ہیں اب آنسو کہ اکثر سیل دریا سے کنارے ٹوٹ جاتے ہیں نصیحت اے مری بیٹی ہمیشہ دھیان میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5781 سے 6203