قومی زبان

سر صحرا مسافر کو ستارہ یاد رہتا ہے

سر صحرا مسافر کو ستارہ یاد رہتا ہے میں چلتا ہوں مجھے چہرہ تمہارا یاد رہتا ہے تمہارا ظرف ہے تم کو محبت بھول جاتی ہے ہمیں تو جس نے ہنس کر بھی پکارا یاد رہتا ہے محبت میں جو ڈوبا ہو اسے ساحل سے کیا لینا کسے اس بحر میں جا کر کنارہ یاد رہتا ہے بہت لہروں کو پکڑا ڈوبنے والے کے ہاتھوں ...

مزید پڑھیے

ایسا بھی نہیں اس سے ملا دے کوئی آ کر

ایسا بھی نہیں اس سے ملا دے کوئی آ کر کیسا ہے وہ اتنا تو بتا دے کوئی آ کر یہ بھی تو کسی ماں کا دلارا کوئی ہوگا اس قبر پہ بھی پھول چڑھا دے کوئی آ کر سوکھی ہیں بڑی دیر سے پلکوں کی زبانیں بس آج تو جی بھر کے رلا دے کوئی آ کر برسوں کی دعا پھر نہ کہیں خاک میں مل جائے یہ ابر بھی آندھی ...

مزید پڑھیے

شور سا ایک ہر اک سمت بپا لگتا ہے

شور سا ایک ہر اک سمت بپا لگتا ہے وہ خموشی ہے کہ لمحہ بھی صدا لگتا ہے کتنا ساکت نظر آتا ہے ہواؤں کا بدن شاخ پر پھول بھی پتھرایا ہوا لگتا ہے چیخ اٹھتی ہوئی ہر گھر سے نظر آتی ہے ہر مکاں شہر کا آسیب زدہ لگتا ہے آنکھ ہر راہ سے چپکی ہی چلی جاتی ہے دل کو ہر موڑ پہ کچھ کھویا ہوا لگتا ...

مزید پڑھیے

اسی ایک فرد کے واسطے مرے دل میں درد ہے کس لئے

اسی ایک فرد کے واسطے مرے دل میں درد ہے کس لئے مری زندگی کا مطالبہ وہی ایک فرد ہے کس لئے تو جو شہر میں ہی مقیم ہے تو مسافرت کی فضا ہے کیوں ترا کارواں جو نہیں گیا تو ہوا میں گرد ہے کس لئے نہ جمال و حسن کی بزم ہے نہ جنون و عشق کا عزم ہے سر دشت رقص میں ہر گھڑی کوئی بادگرد ہے کس لئے ترے حسن ...

مزید پڑھیے

گیا تو حسن نہ دیوار میں نہ در میں تھا

گیا تو حسن نہ دیوار میں نہ در میں تھا وہ ایک شخص جو مہمان میرے گھر میں تھا نجات دھوپ سے ملتی تو کس طرح ملتی مرا سفر تو میاں دشت بے شجر میں تھا غم زمانہ کی ناگن نے ڈس لیا سب کو وہی بچا جو تری زلف کے اثر میں تھا کھلی جو آنکھ تو افسون خواب ٹوٹ گیا ابھی ابھی کوئی چہرہ مری نظر میں ...

مزید پڑھیے

قفس سے چھٹنے پہ شاد تھے ہم کہ لذت زندگی ملے گی

قفس سے چھٹنے پہ شاد تھے ہم کہ لذت زندگی ملے گی یہ کیا خبر تھی بہار گلشن لہو میں ڈوبی ہوئی ملے گی جن اہل ہمت کے راستوں میں بچھائے جاتے ہیں آج کانٹے انہی کے خون جگر سے رنگیں چمن کی ہر اک کلی ملے گی وہ دن بھی تھے جب اندھیری راتوں میں بھی قدم راہ راست پر تھے اور آج جب روشنی ملی ہے تو ...

مزید پڑھیے

تجدید روایات کہن کرتے رہیں گے

تجدید روایات کہن کرتے رہیں گے سر معرکۂ دار و رسن کرتے رہیں گے وہ دور خزاں ہو کہ بہاروں کا زمانہ ہم یاد تجھے جان چمن کرتے رہیں گے رنگین ترے ذکر سے ہم شعر و سخن کو اے جان سخن مرکز فن کرتے رہیں گے اس آبلہ پائی پہ بھی ہم تیری طلب میں طے جادۂ آلام و محن کرتے رہیں گے دنیا ہمیں دیوانہ ...

مزید پڑھیے

امی جان

بڑے ہی شوق سے مجھ کو پڑھاتی ہیں لکھاتی ہیں بڑے ہی پیار سے جو پوچھتا ہوں وہ بتاتی ہیں نہ جھنجھلاتی ہیں وہ مجھ پر نہ غصہ ہی دکھاتی ہیں جو مجھ کو ڈانٹتی بھی ہیں تو فوراً مسکراتی ہیں خدا رکھے کہ مجھ پر مہرباں ہیں کس قدر امی بری دیکھی جو کوئی بات مجھ میں پیار سے ٹوکا کبھی کھیلا جو کوئی ...

مزید پڑھیے

نٹ کھٹ

کاپی بیچی ٹافی کھائی آخر ٹیچر تک بات آئی خوب ہوئی پھر کان کھنچائی ایسی حرکت ہی کیوں کی تھی کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی چھت پر ایک گرا کنکوا جھٹ پٹ دوڑے کھانا چھوڑا کھا گئی بلی دودھ ملائی ایسی حرکت ہی کیوں کی تھی کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی ایک گدھے کی دم میں باندھا تم نے ہنس ہنس کر اک ...

مزید پڑھیے

مانا اپنی جان کو وہ بھی دل کا روگ لگائیں گے

مانا اپنی جان کو وہ بھی دل کا روگ لگائیں گے اہل جنوں خود کیا سمجھے ہیں ناصح کیا سمجھائیں گے شاید اشک و آہ سے ہی اب بار الم کچھ ہلکا ہو ہم بھی کریں گے شعلہ فشانی ہم بھی لہو برسائیں گے جی نہ سکیں گے جینے والے ترک تعلق کر کے مگر آپ کو بھی کچھ وحشت ہوگی آپ بھی کچھ پچھتائیں گے ملنا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5710 سے 6203