ہر ایک شے پہ ہے پرتو فگن بہار کا رنگ
ہر ایک شے پہ ہے پرتو فگن بہار کا رنگ گلوں کا حسن جدا ہے الگ ہے خار کا رنگ لہو میں جیسے مچلتے ہوں برق پارے سے یہ انتظار کا عالم یہ انتظار کا رنگ کچھ آج دل کی خرابی گزر گئی حد سے اڑا اڑا سا ہے ہر ایک غم گسار کا رنگ کبھی تو سن مری بیتابئ فراق کا حال کبھی تو دیکھ مری چشم اشکبار کا ...