قومی زبان

طائر خوش رنگ کو بے بال و پر دیکھے گا کون

طائر خوش رنگ کو بے بال و پر دیکھے گا کون اس کو خود اپنے لہو میں تر بہ تر دیکھے گا کون آج تو ہر شخص ہے سائے سے تیرے شاد کام خشک ہونے پر تجھے کل اے شجر دیکھے گا کون یہ تو سچ ہے کچھ جزیرے ہیں ادھر بے حد حسیں ان کو لیکن بحر خوں میں پیر کر دیکھے گا کون توڑ کر آخر ہوس کا یہ طلسم زر ...

مزید پڑھیے

مسکرائے گا مگر بات نہیں مانے گا

مسکرائے گا مگر بات نہیں مانے گا دیکھ لو کر کے ملاقات نہیں مانے گا آپ سے مانگے گا ہر شے کی دلیل محکم یہ فسانے یہ روایات نہیں مانے گا قول دے دے گا تو جاں دے کے نبھائے گا اسے چاہے کیسے بھی ہوں حالات نہیں مانے گا پیش کرنے میں جسے جذبۂ اخلاص نہ ہو ایسے تحفے کو وہ سوغات نہیں مانے ...

مزید پڑھیے

مل جائے اماں دنیا میں پل بھر نہیں لگتا

مل جائے اماں دنیا میں پل بھر نہیں لگتا پا جائیں سکوں دائمی مر کر نہیں لگتا پانی کی طلب لائی کہاں سے یہ کہاں پہ صحرا سا تو لگتا ہے یہ ساگر نہیں لگتا اس کوچۂ دلبر میں یہ کیا خاک اڑی ہے وہ تو نہیں اس کا کوئی ہمسر نہیں لگتا اک روز نہ مل پائیں گزارا نہیں ہوتا ہر روز ہی ملتے ہیں یہ مل ...

مزید پڑھیے

شب تاریک ہوں نور سحر ہونے کی خواہش ہے

شب تاریک ہوں نور سحر ہونے کی خواہش ہے میں ایسا ہو نہیں سکتا مگر ہونے کی خواہش ہے محبت کے مقابل آ گئی ہے دوستی یارو ادھر میں ہو نہیں سکتا جدھر ہونے کی خواہش ہے وگرنہ تیرا ہونا اور نہ ہونا ایک جیسا ہے کسی اہل نظر سے مل اگر ہونے کی خواہش ہے رضاؔ اک دن تجھے اپنی نظر سے بھی گرا دے ...

مزید پڑھیے

کام کچھ ایسے کر گیا ہوں میں

کام کچھ ایسے کر گیا ہوں میں اپنی آنکھوں کو بھر گیا ہوں میں زندگی تجھ سے بات کرنی ہے زندگی تجھ سے ڈر گیا ہوں میں اب تو میں اور بھی برا ہوں کہ اب زیادہ سدھر گیا ہوں میں اس سے کہہ دو کہ وہ نہیں روئے اس سے کہہ دو کہ مر گیا ہوں میں ذات پوچھو تو ایک شاعر ہوں اپنی ہی ذات پر گیا ہوں میں

مزید پڑھیے

میں روز ہجر کو برباد کرتا رہتا ہوں

میں روز ہجر کو برباد کرتا رہتا ہوں شب وصال ہی کو یاد کرتا رہتا ہوں میری یہ انگلیاں کی پیڈ پر تھرکتی ہیں خیال کے پرند آزاد کرتا رہتا ہوں میں اپنے چاہنے والوں سے کیا کہوں کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے ناشاد کرتا رہتا ہوں فقط دعائیں مری دسترس میں ہیں سو میں فقط دعاؤں کی امداد کرتا رہتا ...

مزید پڑھیے

خوب مشکل ہے پر آسان لیا جاتا ہے

خوب مشکل ہے پر آسان لیا جاتا ہے کتنا ہلکے میں یہ انسان لیا جاتا ہے نظریں ملتے ہی وہ نظروں کو جھکا لیتے ہیں اس کو اظہار کا امکان لیا جاتا ہے ہم تو کہتے ہیں محبت میں مزہ ہے ہی نہیں آپ کہتے ہیں تو پھر مان لیا جاتا ہے یہ ہوس ہی ہے ہمیں جس نے نچا رکھا ہے عشق تو دور سے پہچان لیا جاتا ...

مزید پڑھیے

پیڑ گرتا ہے تو جو اس پہ گزر ہوتی ہے

پیڑ گرتا ہے تو جو اس پہ گزر ہوتی ہے ایک سائے کے سوا کس کو خبر ہوتی ہے حسن ہوتا ہے کسی شے کا کوئی اپنا ہی اور پھر دیکھنے والے کی نظر ہوتی ہے ہم نہیں تیرگی سے خوفزدہ ہونے کے جانتے ہیں کہ ہر اک شب کی سحر ہوتی ہے آپ نے اس کے فسانے ہی سنے ہوتے ہیں اور اچانک یہ بلا آپ کے سر ہوتی ہے میرے ...

مزید پڑھیے

اے میرے دل تو بتا تجھ کو گوارہ کیا ہے

اے میرے دل تو بتا تجھ کو گوارہ کیا ہے جو ترا درد ہے سو ہے بتا چارہ کیا ہے اپنی بابت کبھی پوچھا تو بتائیں گے اسے ڈوبنے والوں کو تنکے کا سہارا کیا ہے اور بھٹکیں گے تو کچھ اور نیا دیکھیں گے ہم تو آوارہ پرندے ہیں ہمارا کیا ہے روز اک شخص کی یادوں کا جنازہ ڈھویا عمر کے نام پہ ہم نے بھی ...

مزید پڑھیے

اپنے دم سے گزر اوقات نہیں کرتا میں

اپنے دم سے گزر اوقات نہیں کرتا میں کیسے کہہ دوں کہ غلط بات نہیں کرتا میں شام ہوتے ہی مرے گھر میں سحر ہوتی ہے رات بھی ہوتی ہے پر رات نہیں کرتا میں آج پھر خود سے خفا ہوں تو یہی کرتا ہوں آج پھر خود سے کوئی بات نہیں کرتا میں صرف اک بات ہی سے بات بڑھی ہے اتنی سوچتا ہوں کہ ملاقات نہیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 541 سے 6203