قومی زبان

زندگانی کا کوئی باب سمجھ لو لڑکی

زندگانی کا کوئی باب سمجھ لو لڑکی بھول ہی جاؤ مجھے خواب سمجھ لو لڑکی عشق کرنے کی ہے خواہش یہ میں سمجھا لیکن تم مرے جسم کے آداب سمجھ لو لڑکی وصل کی رات وہ میں نے جسے تعمیر کیا حسرت عشق کی محراب سمجھ لو لڑکی تم نے برسات کے موسم میں جسے دیکھا تھا وہ ہے سوکھا ہوا تالاب سمجھ لو ...

مزید پڑھیے

نہ جانے کیا کمی تھی چاہتوں میں

نہ جانے کیا کمی تھی چاہتوں میں مزہ کچھ بھی نہ آیہ رنجشوں میں معین تھا یہی موسم ملن کا میں اکثر سوچتا ہوں بارشوں میں وو اک لڑکی میں جس کا ہو نہ پایہ کمی کچھ تھی نہ اس کی منتوں میں جسے تم میری قسمت کہہ رہے ہو وو کب سے پھر رہی ہے گردشوں میں ہر اک منزل پے جا کے لوٹ آیا کمی سی کھل ...

مزید پڑھیے

جانے پھر اس کے دل میں کیا بات آ گئی تھی

جانے پھر اس کے دل میں کیا بات آ گئی تھی مجھ کو گلے لگا کر وہ خود بھی رو پڑی تھی ہم دونوں درمیاں سے اس رات ہٹ چکے تھے دونوں کے درمیاں بس اک پاک روشنی تھی جذبات کے سمندر بے چین ہو رہے تھے جب چاند تھا ادھورا جب رات سانولی تھی اک بات کہتے کہتے لب خشک ہو چلے تھے آنکھوں سے ایک ندی چپ ...

مزید پڑھیے

میں خود اپنا لہو پینے لگا ہوں

میں خود اپنا لہو پینے لگا ہوں کہاں پانی کسی سے مانگتا ہوں یہ دنیا آگ ہے اک آگ جس میں میں خود کو جھونک دینا چاہتا ہوں تری خاموشیوں کے پنچھیوں کو میں آوازوں کے دانے بانٹتا ہوں اکیلے پن کے بیہڑ جنگلوں میں تمہارا نام لے کر چیختا ہوں لہکتی آگ کے تنور میں اب تمہاری یاد زندہ جھونکتا ...

مزید پڑھیے

باغمتی کے پاس ہی کوئی اروت گاؤں ہے

باغمتی کے پاس ہی کوئی اروت گاؤں ہے جنم مرا وہیں ہوا وہ ہی تو ایک ٹھاؤں ہے ڈیٹ تھی چار مارچ اور سال تھا وہ چھیاسی کا پاک سی اس زمین پر میں نے رکھا جو پاؤں ہے لوگ وہاں پہ ایسے ہیں جیسے ندی کا نیر ہو لوگ کچھ ایسے بھی ہیں جو بات کرو تو داؤں ہے گاؤں میں کچھ درخت ہیں اور اداس عورتیں وہ ...

مزید پڑھیے

بھاڑے کا اک مکاں ہوں مجھ کو خبر نہیں ہے

بھاڑے کا اک مکاں ہوں مجھ کو خبر نہیں ہے اپنا ہی مہماں ہوں مجھ کو خبر نہیں ہے کوئی بتائے مجھ کو زندہ ہوں مر چکا ہوں گر ہوں تو میں کہاں ہوں مجھ کو خبر نہیں ہے کچھ بھی نہیں بچا ہے بس دور تک خلا ہے کیا میں ہی آسماں ہوں مجھ کو خبر نہیں ہے تم میرے درمیاں ہو مجھ کو پتہ ہے لیکن میں کس کے ...

مزید پڑھیے

پرانی چوٹ میں کیسے دکھاؤں

پرانی چوٹ میں کیسے دکھاؤں اٹھے جب درد تو پھر مسکراؤں بہت سے لوگ مجھ میں رو رہے ہیں اماں کس کس کو یاں پر چپ کراؤں تمہاری یاد جو اب مر چکی ہے میں اس دفن کر دوں یا جلاؤں بہت جی چاہتا ہے کچھ دنوں سے میں اپنے آپ سے ہی روٹھ جاؤں مری خاطر دعا کرنا مرے دوست کسی دن خود کو سچ میں بھول ...

مزید پڑھیے

وہ تو مل کر بھی نہیں ملتی ہے

وہ تو مل کر بھی نہیں ملتی ہے جانے کس دھن میں رہا کرتی ہے چوم لیتی ہے مرا ماتھا جب ایک خوشبو سی برس پڑتی ہے سوچ لیتا ہوں اسے دم بھر کو اور یہ روح مہک اٹھتی ہے میں جسے کہہ نہ سکوں گا ہرگز آج وہ بات مجھے کہنی ہے لوگ کہتے ہیں محبت جس کو سر پھری بگڑی ہوئی لڑکی ہے اپنی دنیا کے مسائل ...

مزید پڑھیے

کہیں دھرا ہے پس تار عنکبوت سکون

کہیں دھرا ہے پس تار عنکبوت سکون کہیں پہ کات رہا ہے مزے سے سوت سکون سکوت موت ہے یارو سکون عین حیات اگرچہ یارو ہم آہنگ ہیں سکوت سکون دلوں سے دور یہ ویرانیوں میں رہتا ہے کہ جس طرح سے کوئی جن ہے کوئی بھوت سکون فرشتگی میں غلامی میں کچھ نہیں رکھا تلاش کیجے بغاوت میں مثل ہوت ...

مزید پڑھیے

وفا کی جنگ میں دونوں کا اشتراک ہوا

وفا کی جنگ میں دونوں کا اشتراک ہوا کوئی شہید ہوا اور کوئی ہلاک ہوا ادھر یقیں کا تو پہلے ہی گھر اجڑ چکا تھا توقعات کا قصہ بھی اب کے پاک ہوا کہ اس سے عشق کا دعویٰ تو کر رہے تھے سبھی وفور شوق میں دامن مرا ہی چاک ہوا برا نہیں بڑا نازک مزاج ہے مرا دوست ذرہ سا ٹوک دیا کیا کہ میں بلاک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 537 سے 6203