قومی زبان

محبتیں بھی لکھی ہوئی ہیں عداوتیں بھی لکھی ہوئی ہیں

محبتیں بھی لکھی ہوئی ہیں عداوتیں بھی لکھی ہوئی ہیں کتاب دل میں تو جینے مرنے کی مدتیں بھی لکھی ہوئی ہیں برہنہ پیڑوں کے زاویوں میں گھنے اندھیرے اگے ہیں لیکن انہی اندھیروں میں روشنی کی عبارتیں بھی لکھی ہوئی ہیں یہی زمیں ہے کہ جس نے مجھ کو مرا ہی قاتل بنا دیا ہے اسی زمیں پر مرے لہو ...

مزید پڑھیے

دھوئیں میں ڈوبے ہیں پھول تارے چراغ جگنو چنار کیسے

دھوئیں میں ڈوبے ہیں پھول تارے چراغ جگنو چنار کیسے نئی رتوں کے اڑن کھٹولوں پہ آ رہے ہیں سوار کیسے میں اپنے آنگن کی زرد مٹی پہ بیٹھا پہروں یہ سوچتا ہوں دبیز شیشے کی کھڑکیوں میں اگی تھی شاخ انار کیسے چلو یہ مانا کہ میرے گھر کی گھٹی گھٹی سی فضا تھی لیکن تری منڈیروں کی ڈالیوں پر ...

مزید پڑھیے

پاپ بیتی

پیش ہے اسرارؔ کی تعلیم کا اب کیریر امتحاں جب بھی دیا پستول رکھ کر ڈیسک پر کیسا پڑھنا کیسا لکھنا گھر ہو یا دار العلوم بس مٹر گشتی کیا کرتا تھا دن بھر رات بھر نقل ماری کرتے کرتے آخر ایم اے ہو گیا آج ہے شعر و ادب میں نام اس کا معتبر تھا جو دھر پھندی میں ماہر کرکے تھوڑی جوڑ توڑ گھوس ...

مزید پڑھیے

کامیابی کا نسخہ

بیکار گر ہیں آپ تو اک کام کیجئے مکھن لگانے والوں میں کچھ نام کیجئے اس کام میں زیادہ نہیں کوئی دوڑ دھوپ تھوڑی خوشامدیں سحر و شام کیجئے ہوں شیخ جی تو کیجئے جھک کر انہیں سلام پنڈت کو ہاتھ جوڑ کے پرنام کیجئے کچھ دیر دم ہلائیے آقا کے سامنے پھیلا کے پاؤں گھر پہ پھر آرام کیجئے کیوں ...

مزید پڑھیے

شاعر اعظم

خبط مجھ کو شاعری کا جب ہوا دس منٹ میں ساٹھ غزلیں کہہ گیا سب سے رو رو کر کہا سن لو غزل تاکہ میں ہو جاؤں پھر سے نارمل رحم اپنوں کو نہ آیا جب ذرا تو پریشاں ہو کے ہوٹل میں گیا تاکہ مل جائے اک ایسا آدمی چائے پی کر جو سنے غزلیں مری جا کے بیٹھا سات گھنٹے جب وہاں اک معزز شخص آئے ...

مزید پڑھیے

احسان فراموش

ڈوبنے سے جب بچایا میں نے ان کو تیر کے تو وزیٹنگ کارڈ اپنا دے کے وہ کہنے لگے شکریہ ممکن نہیں ہے آپ کے احسان کا پھر بھی مجھ سے اس پتے پر آپ ملئے گا ذرا دیکھتے ہی کارڈ ان کا کھل گیا دل کا گلاب چیف اڈیٹر تھے لٹریری رسالے کے جناب دوسرے دن ان سے ملنے جب میں دفتر میں گیا ساتھ صوفے پر ...

مزید پڑھیے

چمچے کی دعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے یہ چاہت میری زندگی قاب کے چمچوں کی ہو صورت میری کالی دولت سے مرے گھر میں اجالا کر دے اور غریبوں کی غریبی کو دوبالا کر دے چٹپٹی بات مری گرم مسالہ ہو جائے خواہ جنتا کا مرے دم سے دوالا ہو جائے زندگی ہو مری نیتاؤں کی صورت یارب ہو فقط اپنی غرض سے ہی محبت ...

مزید پڑھیے

ہندی اور اردو

ہندی کی اک بہن ہے اردو ہے نام جس کا جس نے کہا غلط ہے یہ ایک ہی ہے ناری شلوار اور جمپر پہنا کبھی جو اس نے شیروانی والے بولے اردو زباں ہماری اسرارؔ جانتے ہو دھوتی پہننے والے ہندی کہیں اسی کو پہنی جو اس نے ساری میرا پیغام مسرت ہے جہاں تک پہنچے

مزید پڑھیے

دلی درشن

دلی نئی پرانی دیکھی خیر و شر حیرانی دیکھی کرسی کی سلطانی دیکھی دھوتی پر شیروانی دیکھی بن راجہ کے راج کو دیکھا بھارت کے سرتاج کو دیکھا منتری مہراج کو دیکھا الٹے سیدھے کاج کو دیکھا کرسی ہے اب تخت کے بدلے نرمی ہے اب سخت کے بدلے سالم ہے اب لخت کے بدلے بخت نہیں کم بخت کے ...

مزید پڑھیے

غزل پیمائی

شاعری کا گرم سارے ملک میں بازار ہے جس کو دیکھو وہ قلم کاغذ لیے تیار ہے تیز بیکاری کی جتنی آج کل رفتار ہے بس اسی درجہ فزوں غزلوں کی پیدا وار ہے ہر گلی کوچے میں ہے شعری نششتوں کی دکاں ذہن کو بیمار رکھنے کا یہ کاروبار ہے مبتدی استاد تک بند و عطائی جو بھی ہے شعر سازی کے جنوں میں مست ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4885 سے 6203