قومی زبان

ہم لوگ

حیات نو کا فسانہ سنائیں گے ہم لوگ تلاش کر کے بہاروں کو لائیں گے ہم لوگ مسافران شب زندگی کی راہوں میں چراغ فکر و نظر کے جلائیں گے ہم لوگ ہمارے چاک گریباں کو دیکھنے والو وطن کو رشک گلستاں بنائیں گے ہم لوگ جہاں کو امن و محبت کا واسطہ دے کر مہہ‌ و نجوم کی محفل سجائیں گے ہم ...

مزید پڑھیے

گرچہ کچھ رنگ اس کا کالا ہے

گرچہ کچھ رنگ اس کا کالا ہے میرا محبوب ہے نرالا ہے تجھ کو ملتا ہے خوب وائٹ میٹ تیری آنکھوں میں جو اجالا ہے جو اکڑتا مثال سرو رہے ایسے افسر کا بول بالا ہے جس کو رشوت کی رہ گزر کہیے ہم نے وہ راستہ نکالا ہے چیونٹیوں کی طرح ہیں چمٹی ہوئی تیری یادوں نے مار ڈالا ہے تم جو بیٹھی ہو ساس ...

مزید پڑھیے

وطن

مری جان ہو کہ مرا بدن ترا جلوہ گاہ ہے اے وطن تری خاک ان کا خمیر ہے مرے خون میں یہ جھلک تری مری نبض میں یہ چپک تری مری سانس تری صفیر ہے تری خاک جگ کا خلاصہ ہے تیرا حسن ایک تماشا ہے تری پھیلی گود کہ باغ ہے تری خاک پاک ذلیل ہے تو غلامیوں کی دلیل ہے تری پود شرم کا داغ ہے تجھے ماسوا سے گرا ...

مزید پڑھیے

پیارا پیارا گھر اپنا

وہ چین کہاں اپنے گھر کا وہ بات کہاں اپنے گھر کی پیارا پیارا گھر اپنا وہ راج کہاں اپنے گھر کا وہ رات کہاں اپنی گھر کی آنکھوں کا تارا گھر اپنا سکھ چین اگر دنیا میں ہے اپنے ہی گھر میں ملتا ہے سکھ کا سہارا گھر اپنا دکھ درد کی گر کوئی دوا ہی اپنے ہی گھر کی سوا ہے دکھ کا مداوا گھر ...

مزید پڑھیے

ننھا غاصب

مرے گھر کی دیوی کے بالائے سینہ کھلا ہے محبت کا تازہ کنول درخشندہ جیسے سر شام زہرہ افق پر سمندر کے آئے نکل وہ ہاتھوں پہ اپنے کھلاتی ہے اس کو وہ پیروں پہ اپنے جھلاتی ہے اس کو وہ رکھتی ہے آنکھوں میں پتلی بنا کے وہ سوتے میں روتا جو اٹھ بیٹھتا ہے تو بوسوں سے موتی سے آنسو وہ ...

مزید پڑھیے

ادھورا ٹکڑا

کیوں مجھے تیری چاہ ہے اس کو کیوں پوچھئے جس کی بوجھن کچھ نہیں اس کو کیا بوجھئے تجھ میں لاکھوں خوبیاں کیوں کر کوئی گنائے مرتے ہیں کس بات پر کیوں کر کوئی بتائے صورت تیری موہنی من میں کھب کھب جائے جوبن تیرا جوش پر دل میں آگ لگائے چال چھبیلی مست سی ایک قیامت ڈھائے بات سریلے گیت ...

مزید پڑھیے

شہر کی ہنگامہ آرائی سے بے پروا ہے وہ

شہر کی ہنگامہ آرائی سے بے پروا ہے وہ دھوپ نکلی ہے تو چوراہے پہ آ بیٹھا ہے وہ چھو لیا گر بھول سے بھی تو جھلس جائے گا ہاتھ پھول جس کو آپ نے سمجھا ہے انگارہ ہے وہ مجرموں کی طرح میں اپنے مکاں میں بند ہوں سر اٹھائے بے گناہوں کی طرح پھرتا ہے وہ آؤ اس کو کھینچ لائیں شہرتوں کے شہر ...

مزید پڑھیے

جہان فکر و نظر کا ثبات لے کے گیا

جہان فکر و نظر کا ثبات لے کے گیا وہ صرف دل ہی نہیں کائنات لے کے گیا وہ عہد رفتہ وہ الفت وہ احترام وفا گیا تو ساتھ میں ساری صفات لے کے گیا بھٹک رہے تھے سراب نظر لیے ہر سو شعور عشق جہاں دل کو ساتھ لے کے گیا میں صرف اس کو تغافل کہوں تو کیسے کہوں گیا تو ساتھ میں ہر التفات لے کے ...

مزید پڑھیے

کمال یہ ہے کہ دنیا کو کچھ پتہ نہ لگے

کمال یہ ہے کہ دنیا کو کچھ پتہ نہ لگے ہو التجا بھی کچھ ایسی کہ التجا نہ لگے پرانی باتیں ہیں اب ان کا ذکر بھی چھوڑو اگر کسی کو سناؤں تو اک فسانہ لگے وہ ایک لمحہ تھا جس نے کیا مجھے بسمل میں داستان بتاؤں تو اک زمانہ لگے بسے ہیں جلوے کچھ ایسے نگاہ عاشق میں جسے بھی دیکھے کوئی تجھ سے ...

مزید پڑھیے

عجیب کیفیت آخر تلک رہی دل کی

عجیب کیفیت آخر تلک رہی دل کی فراز دار میں بھی جستجو تھی منزل کی وہ حسن جس سے ملا ہے مجھے شعور وفا خدا نہیں تھا تو کیوں وحئ عشق نازل کی تراشے کتنے ہی بت آذری کے فن نے مگر ملی نہ ایک بھی صورت ترے مقابل کی اب آنکھیں بند ہیں تاکہ کوئی سمجھ نہ سکے مری نگاہ میں تصویرہوگی قاتل کی دماغ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4733 سے 6203