وقت کی انگلی پکڑے رہنا اچھا لگتا ہے
وقت کی انگلی پکڑے رہنا اچھا لگتا ہے ہم کو چلتے پھرتے رہنا اچھا لگتا ہے ایک سمندر لاکھوں دریا دل میں اک طوفان شام و سحر یوں ملتے رہنا اچھا لگتا ہے کتنی راتیں سوتے سوتے گزریں خوابوں میں لیکن اب تو جگتے رہنا اچھا لگتا ہے سچ کے دروازے پر دستک دیتا رہتا ہوں آگ کی لپٹیں اوڑھے رہنا ...