قومی زبان

عاشق ہیں مگر عشق نمایاں نہیں رکھتے

عاشق ہیں مگر عشق نمایاں نہیں رکھتے ہم دل کی طرح چاک گریباں نہیں رکھتے سر رکھتے ہیں سر میں نہیں سودائے محبت دل رکھتے ہیں دل میں کوئی ارماں نہیں رکھتے نفرت ہے کچھ ایسی انہیں آشفتہ سروں سے اپنی بھی وہ زلفوں کو پریشاں نہیں رکھتے رکھنے کو تو رکھتے ہیں خبر سارے جہاں کی اک میرے ہی دل ...

مزید پڑھیے

خدا رکھے تجھے میری برائی دیکھنے والے

خدا رکھے تجھے میری برائی دیکھنے والے وفاداری میں طرز بے وفائی دیکھنے والے سنبھل اب نالۂ دل کی رسائی دیکھنے والے قیامت ڈھائیں گے روز جدائی دیکھنے والے ترے خنجر کو بھی تیری طرح حسرت سے تکتے ہیں تری نازک کمر نازک کلائی دیکھنے والے جھجک کر آئینہ میں عکس سے اپنے وہ کہتے ہیں یہاں ...

مزید پڑھیے

جو تجھے امتحان دیتا ہے

جو تجھے امتحان دیتا ہے کس خوشی سے وہ جان دیتا ہے کیا دیا ہم نے جان دی جو اسے یہ تو سارا جہان دیتا ہے چاہئے آپ کو تو لے لیجے جان اک ناتوان دیتا ہے تجھ سے با وضع ہے ترا خنجر مرنے والوں پہ جان دیتا ہے نام سنتا ہے جب وہ بیخودؔ کا گالیاں بد زبان دیتا ہے

مزید پڑھیے

دل چرا لے گئی دزدیدہ نظر دیکھ لیا

دل چرا لے گئی دزدیدہ نظر دیکھ لیا ہم نہ کہتے تھے کہ اس چور نے گھر دیکھ لیا بندہ پرور غم فرقت کا اثر دیکھ لیا داغ دل دیکھ لیا داغ جگر دیکھ لیا قد بھی کم عمر بھی کم مشق ستم اور بھی کم کر چکے قتل مجھے جائیے گھر دیکھ لیا شکوے کے ساتھ لگاوٹ بھی چلی جاتی ہے جب کیا کچھ تو کنکھیوں سے ادھر ...

مزید پڑھیے

دونوں ہی کی جانب سے ہو گر عہد وفا ہو

دونوں ہی کی جانب سے ہو گر عہد وفا ہو چاہت کا مزا جب ہے کہ تم بھی مجھے چاہو یہ ہم نہیں کہتے ہیں کہ دشمن کو نہ چاہو اس چاہ کا انجام مگر دیکھیے کیا ہو شمشیر سے بڑھ کر ہیں حسینوں کی ادائیں بے موت کیا قتل ان اچھوں کا برا ہو معشوق طرح دار ہو انداز ہو اچھا دل آئے نہ ایسے پہ تو پھر دل کا ...

مزید پڑھیے

ہیں نکہت گل باغ میں اے باد صبا ہم

ہیں نکہت گل باغ میں اے باد صبا ہم دم بھر میں نمودار ہیں دم بھر میں فنا ہم تشریف تو لے آئیں وہ روٹھے رہیں ہم سے جھگڑا تو مٹے صلح بھی ہو جائے گی باہم ہم تیرے شناسا ہیں ہمیں غیر سے کیا کام آگاہ کسی سے بھی نہیں تیرے سوا ہم پوچھا تھا یہ میں نے کہ مٹائے گا مجھے کون قسمت ابھی خاموش تھی ...

مزید پڑھیے

حجاب دور تمہارا شباب کر دے گا

حجاب دور تمہارا شباب کر دے گا یہ وہ نشہ ہے تمہیں بے حجاب کر دے گا مرا خیال مجھے کامیاب کر دے گا خدا اسی کو زلیخا کا خواب کر دے گا مری دعا کو خدا مستجاب کر دے گا ترا غرور مجھے کامیاب کر دے گا یہ داغ کھائے ہیں جس کے فراق میں ہم نے وہ اک نظر میں انہیں آفتاب کر دے گا کیا ہے جس کے ...

مزید پڑھیے

وہ دیکھتے جاتے ہیں کنکھیوں سے ادھر بھی

وہ دیکھتے جاتے ہیں کنکھیوں سے ادھر بھی چلتا ہوا جادو ہے محبت کی نظر بھی اٹھنے کی نہیں دیکھیے شمشیر نظر بھی پہلے ہی لچکتی ہے کلائی بھی کمر بھی پھوٹیں مری آنکھیں جو کچھ آتا ہو نظر بھی دنیا سے الگ چیز ہے فرقت کی سحر بھی ساقی کبھی مل جائے محبت کا ثمر بھی ان آنکھوں کا صدقہ کوئی ساغر ...

مزید پڑھیے

اٹھے تری محفل سے تو کس کام کے اٹھے

اٹھے تری محفل سے تو کس کام کے اٹھے دل تھام کے بیٹھے تھے جگر تھام کے اٹھے دم بھر مرے پہلو میں انہیں چین کہاں ہے بیٹھے کہ بہانے سے کسی کام کے اٹھے اس بزم سے اٹھ کر تو قدم ہی نہیں اٹھتا گھر صبح کو پہنچے ہیں کہیں شام کے اٹھے ہے رشک کہ یہ بھی کہیں شیدا نہ ہوں اس کے تربت سے بہت لوگ مرے ...

مزید پڑھیے

دل میں پھر وصل کے ارمان چلے آتے ہیں

دل میں پھر وصل کے ارمان چلے آتے ہیں میرے روٹھے ہوئے مہمان چلے آتے ہیں ان کے آتے ہی ہوا حسرت و ارماں کا ہجوم آج مہمان پہ مہمان چلے آتے ہیں آپ ہوں ہم ہوں مئے ناب ہو تنہائی ہو دل میں رہ رہ کے یہ ارمان چلے آتے ہیں اس نے یہ کہہ کے مجھے دور ہی سے روک دیا آپ سے جان نہ پہچان چلے آتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4598 سے 6203