مجھ کو خاک در مے خانہ بنایا ہوتا
مجھ کو خاک در مے خانہ بنایا ہوتا پھر اسی خاک سے پیمانہ بنایا ہوتا جلوہ گر حسن مجازی میں حقیقت ہوتی کعبۂ دل کو صنم خانہ بنایا ہوتا نہ مجھے رنگ چمن سے کوئی مطلب ہوتا صورت سبزۂ بیگانہ بنایا ہوتا آپ بیتی جو سناتا ہوں تو کہہ دیتے ہیں اس سے بہتر کوئی افسانہ بنایا ہوتا مے کشوں کے جو ...