یہ معجزہ بھی دکھاتی ہے سبز آگ مجھے
یہ معجزہ بھی دکھاتی ہے سبز آگ مجھے پروں بغیر اڑاتی ہے سبز آگ مجھے میں آیتوں کی تلاوت میں محو رہتا ہوں ہر اک بلا سے بچاتی ہے سبز آگ مجھے ہر ایک شاخ پہ رکھتی ہے زرد قندیلیں پھر اس کے بعد جلاتی ہے سبز آگ مجھے میں آب سرخ میں جب خواب تک پہنچتا ہوں تو میرے سامنے لاتی ہے سبز آگ ...